ETV Bharat / state

'لوگ صرف دولت کی سیاست کرتے ہیں' - محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے وزیر نیرج کمار

نیرج کمار نے آر جے ڈی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ محض دولت کی سیاست کرتے ہیں۔

لوگ صرف دولت کی سیاست کرتے ہیں
لوگ صرف دولت کی سیاست کرتے ہیں
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:10 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے وزیر نیرج کمار نے آر جے ڈی پر کئی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دولت کی سیاست کرنے والے ہیں، انہیں بتانا چاہیے کہ اپنے 15 سالہ دور اقتدار میں کتنے قبرستانوں کی حصار بندی کرائی۔

لوگ صرف دولت کی سیاست کرتے ہیں

وزیر نیرج کمار نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ سیکولرازم کا سبق پڑھانے والے آر جے ڈی کو یہ بتانا چاہئے کہ اپنے 15 سالہ دور اقتدار میں کتنے قبرستانوں کی حصار بندی کرائی؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو کئی ہزار قبرستانوں کی حصار بندی کرائی، مدرسوں کی زیادہ سے زیادہ حصہ داری بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے 15سالہ دور اقتدار میں یو جی سی کے چیئرمین بھی جیل جاتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو بتانا چاہیے کہ ان کے دور اقتدار میں ایک لاکھ 50 ہزار اساتذہ کی بحالی ہوئی تھی اس میں پسماندہ دلت اور اقلیتوں کی کتنی حصہ داری تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کو موقع ملا تو چھ لاکھ 40 ہزار اساتذہ کی بحالی کی اس میں 73 فیصد اقلیت دلت پسماندہ طبقات کو جگہ ملی۔

یہ لوگ املاک کریڈٹ کارڈ بناتے ہیں، اور ہم لوگ سٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ بناتے ہیں یہی فرق ہے ہم اور ان میں۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے ٹکٹ دینے کے سوال کو انہوں نے ٹال کر آر جے ڈی کے ٹکٹ تقسیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی کے سربراہ بغیر پیسے کے وہ مسکراتے بھی نہیں ہیں، انہیں اگر موقع ملے گا تو سیاست میں اپنی ضمیر کو بھی بیچ دیں گے۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے وزیر نیرج کمار نے حلیف سیاسی جماعت آر جے ڈی پر کئی الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف دولت کی سیاست کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.