گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 26 نیوکریم گنج مسلم آبادی والا محلہ کاونسلر کی خدمات سے محروم ہے۔ یہاں چھوٹے وبڑے کاموں کے لئے اہل علاقہ کو کارپوریشن کے دفتر کا چکر کاٹنا پڑتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ وارڈ کے کاونسلر ابرار احمد عرف بھولا میاں نے اپنے دوست و سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو کے لئے استعفی دے دیا تھا۔
اب ان کا یہ فیصلہ وارڈ کے باشندوں کے لئے مصیبت بن گیا ہے۔اس وجہ سے وارڈ کے باشندوں کو پریشانیوں کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے حالانکہ وارڈ میں صاف ستھرائی کا کام جاری ہے۔ تاہم کاونسلر کی نگرانی نہیں ہونے سے وقت پر کام نہیں ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا پے ۔ البتہ میونسپل کارپوریشن کے نوڈل افسر شیلیندر کمار کا کہنا ہے کہ صفائی ستھرائی، جھاڑو لگانا اور کوڑا اٹھانے کا کام ہو رہا ہے کیونکہ اس کے لئے صفائی ملازمین اور اس کی نگرانی کے لئے ہر وارڈ میں لوگ اور انسپکٹر تعینات ہیں۔ صفائی اور کوڑا اٹھانے کی نگرانی کیوآر کوڈ سے بھی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسئلہ اس وارڈ کے لئے اہم نہیں ہے۔ البتہ وقت میں صفائی اہلکار منمانی کردیتے ہیں لیکن اس معاملے پر کڑائی کی جارہی ہے۔ یہاں وارڈ نمبر 26نیوکریم گنج کا مسئلہ کارپوریٹر نہیں ہونے سے یہ ہے کہ یہاں کا مالی کام ترقیاتی منصوبے اور سفارش وتصدیق والے کام نہیں ہو پارہے ہیں۔ کیونکہ اس پر کاونسلر کا دستخط ہونا لازمی ہے۔ یہاں تک کہ برتھ سرٹیفکٹ جو پیدائش کے ایک ماہ کے بعد بنوانے والے لوگ ہیں ۔ان کو مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ انکی پہچان اور رہائش کی تصدیق کے طور پر وارڈ کونسلر کا دستخط ہونا لازمی ہے جن بچو کی پیدائش کے ایک ماہ کے اندر ان کے سرپرستوں کی طرف سے سرٹیفکٹ کے لئے درخواست دی جارہی ہے۔
شیلندر کمار نے تسلیم کیا کہ ہاں اس وارڈ میں مسئلہ ہے۔ ہر دن کئی لوگوں کا فون آتا ہے۔ وہ اپنے مسائل کا اظہار کرتے ہیں۔ جس کا حل نکالا جاتا ہے لیکن جو کام ان کے وارڈ کاونسلر کے ذریعے ہی ہوجانا تھا اب اس کے لئے انہیں کارپوریشن آنا پڑتا ہے اور جس کام میں تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے کارپوریشن کے کرمچاری سے جانچ کرائی جاتی ہے۔
بھی پڑھیں:Anand Mohan Released: ڈی ایم قتل کیس میں سزا یافتہ آنند موہن جیل سے رہا
اس حوالے سے جب نمائندہ ای ٹی وی بھارت نے مستعفی کاونسلر ابرار احمد سے متعدد مرتبہ رابطہ کیا ایک بار انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ کسی کام کی وجہ سے باہر ہیں لہذا گھر پہنچنے کے بعد اس حوالے سے بات کریں گے لیکن اس کے بعد انہوں نے بات تو دور فون تک نہیں اٹھایا۔ جس کی وجہ سے ان کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔