ETV Bharat / state

کیمور: صاف پانی کے لیے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ

بہار کے ضلع کیمور میں لوگوں نے پانی کے لیے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا۔ مظاہرین کی شکایت ہے کہ پنچایت نمائندے ہر گھر نل جل اسکیم کو عملی جامہ نہیں پہنا رہے ہیں۔

author img

By

Published : Jan 17, 2021, 4:15 PM IST

چین پور کے دوبے پور گاٶں کے دلت ٹولہ سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کیا۔ مظاہرین نے مکھیا پر لاپرواہی برتنے اور جان بوجھ کر اسکیم سے محروم رکھنے کا الزام عاٸد کیا۔

مظاہرین کے مطابق وزیر اعلی بہار کی بڑی اسکیموں میں شامل ہر گھر نل جل اسکیم کو کیمور میں ان کے عوامی نماٸندے عملی جامہ نہیں پہنا پا رہے ہیں۔

پنچایت کے سربراہان کی لاپرواہی کے سبب چین پور کے بڑھونا پنچایت کے دلت طبقہ کے لوگوں نے تھانہ کا گھیراٶ کر کے مکھیا کے خلاف شکایت کرنے کے ساتھ اپنے گھروں میں نل لگانے اور صاف پانی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔

چین پور بلاک کی بڈونا پنچایت کے دوبے پور گاؤں کے دلت ٹولہ کے لوگوں نے پانی کے لیے چین پور تھانہ کا گھیراؤ کیا۔ دلت ٹولہ کے لوگوں کا غصہ مقامی ایم ایل اے کے ساتھ ساتھ مکھیا اور وارڈ ممبر پر نمایاں طور پر نظر آیا۔

تھانہ پر جمع ہجوم کو دیکھ کر اے ایس آئی ارجن داس نے بلاک ڈیولپمنٹ افسر سے بات کی اور مناسب کاروائی کی یقین دہانی کرائی۔

دیہی علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ وہ غریب اور بے بس ہیں۔ تاہم ان کے سمجھ سے پرے ہے کہ وہ کہاں فریاد کریں۔

ووٹ کے وقت بڑی بڑی باتیں ہوتی ہیں۔ دوبے پور کے دلت ٹولہ میں آج تک نل نہیں لگایا گیا جس سے پانی کی قلت برسوں سے اٹھانی پڑ رہی ہے۔

مکھیا کی لاپرواہی و عدم توجہی کے وجہ سے ان افراد کو نل جل ہی نہیں بلکہ کسی بھی سرکای اسکیم کا فائدہ نہیں ملا ہے۔

ٹولہ کے لوگ پانی کے ساتھ ساتھ گلی اور نالی تک کے لیے مکھیا اور وارڈ سے فریاد لگا چکے ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ ہم سب آج بھی جھونپڑی میں رہتے ہیں۔ انہیں آج تک اندرا آواز بھی دستیاب نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:بہار :گیارہ سو زائد عازمین حج کے جانے کی امید

گاؤں والوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے گھروں میں شادی کر رہے ہیں تو ، بیٹیوں کے آنے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور انہوں نے متعدد بار مکھیا اور وارڈ ممبر کو بتایا ہے لیکن وہ ان سنتے ہی نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.