ETV Bharat / state

Pappu Yadav Criticizes BJP بہار کے عوام کو 1.25 لاکھ کروڑ کے پیکیج کا بے صبری سے انتظار

پپو یادو نے کہا کہ عوام سے انتخاب کے وقت بی جے پی نے جو وعدے کئے تھے وہ اسے فراموش کر چکی ہے. ملک کے نوجوانوں کو آج تک نہ نوکری ملی نہ پیسہ ملا، انہوں نے کہا بہار کے لوگ مسلسل آٹھ سالوں سے 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا انتظار کر رہے ہیں۔Pappu Yadav accuses Amit Shah of lying

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 3:39 PM IST

پپو یادو
پپو یادو

جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ سیمانچل کو عوام کی نظروں میں دھول جھونکنے والا بتاتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ جب سے بی جے پی کی حکومت بنی ہے تب سے ملک کے لوگوں سے جھوٹ بولنے اور ان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کیا جا رہا ہے. سیمانچل دورے میں امت شاہ نے جس طرح جھوٹ اور غلط بیانی کی ہے اس سے ان کا کردار کھل کر لوگوں کے سامنے آ گیا ہے اور جھوٹ بولنے کی وجہ سے لوگ سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔Pappu Yadav accuses Amit Shah of lying

پپو یادو نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عوام سے انتخاب کے وقت بی جے پی نے جو وعدے کئے تھے وہ اسے فراموش کر چکی ہے. ملک کے نوجوانوں کو آج تک نہ نوکری ملی نہ پیسہ ملا، انہوں نے کہا بہار کے لوگ مسلسل آٹھ سالوں سے 1.25 لاکھ کروڑ روپے کے پیکیج کا انتظار کر رہے ہیں، جب نریندر مودی کے وزیر بہار آتے ہیں تو صرف اعلان ہوتا ہے لیکن عوام کو پیکیج کبھی نہیں ملتا، اسی طرح بہار کی تمام ندیوں کوگندگی سے پاک کرنے کی بھی بات کہی گئی تھی، اس کے لیے بہار کو 65 ہزار کروڑ روپے ملنا تھا جو اب تک نہیں ملا. نالندہ وکرم شیلا یونیورسٹی میں دوبارہ بحالی کے لئے کوئی رقم نہیں دی گئی آج جو کچھ بھی دکھ رہا ہے وہ کانگریس کے دور کا ہے۔

:پپو یادو نے مزید کہا کہ 18 سال ڈبل انجن کی حکومت رہی، اس میں سبھی اچھے شعبے بھاجپا کے پاس رہے، انہوں نے امت شاہ سے سوال کیا کہ یو پی اے نے بہار کو ایمس دیا آپ نے کیا دیا؟ وزیر داخلہ کو کسی نے تقریر لکھ کر دی اور انہوں نے اسے پڑھ کر سنا دیا. لیکن سچائی کیا ہے یہ سب کو پتہ ہے. وہ سیمانچل کو ذات مذہب کے نام پر بانٹنے کے لئے گئے تھے مگر انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ اسی سیمانچل کی مٹی سے پپو یادو جیسا لوگ پیدا ہوا ہے جو ان کے منصوبے کو اسے پورا نہیں ہونے دےگا۔

مزید پڑھیں:پپو یادو کا طنز، بی جے پی نے جے ڈی یو کو ختم کرنے کا کھیل کھیلا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.