گزشتہ کئی دنوں سے چلچلاتی دھوپ اور گرم ہوا سے ارریہ کی عوام بے حال تھیْ سب سے زیادہ اثر بازاروں اور اسکولوں میں دیکھا جا رہا تھا، لوگ دن میں دھوپ کی تپش سے بچنے کے لیے شام میں بازاروں کا رخ کر رہے تھے تو وہیں چھوٹے بچے بھی اسکول جانے سے کترا رہے تھے۔
تاہم آج موسلادھار بارش سے ارریہ کی عوام نے امس بھری گرمی میں راحت کی سانس لی۔
گذشتہ کافی دنوں سے زبردست گرمی سے یہاں کے لوگوں کا جینا بے حال ہو گیا تھا، گرمی کا عالم یہ تھا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو لو لگ رہی تھی اور لوگ بیمار پڑ رہے تھے لیکن اس بارش سے اب لوگوں کو انتہائی سکون حاصل ہوا ہے۔
آج محکمہ موسمیات نے پٹنہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ سمستی پور، پٹنہ، مظفرپور، سیتامڑھی، شیوہر کے ساتھ ارریہ میں بھی ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے لیکن ارریہ میں شام سے ہی موسلادھار بارش شروع ہو گئی۔
ایک طرف جہاں لوگ گرمی سے پریشان تھے وہیں بجلی فراہمی میں بھی دشواریوں کا سامنا تھا، وسط طبقہ کے لوگ دیر رات تک بجلی گل رہنے کی وجہ سے جاگے رہے وہیں زیادہ امس ہونے کی وجہ سے ضلع کے کئی جگہوں پر سانب کاٹنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا، کسانوں کے مطابق اس بارش سے کچھ خریف فصلوں کو نقصان ہے تو فصلوں کے لیے فائدہ مند
شام کے وقت زوردار بارش میں بچے بارش کا لطف اٹھاتے نظر آئے۔ تیز بارش سے کئی وارڈوں میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے جس سے نگر پریشد حلقہ کے ذریعہ کئے جا رہے ترقیاتی کاموں کے دعوے بھی کھوکھلے نظر آ رہے ہیں۔
ارریہ سے ای ٹی وی بھارت کے لئے عارف اقبال کی رپورٹ