ETV Bharat / state

مونگیر فارسٹری کالج کو پورے ملک سے لوگ دیکھنے آئیں گے : نتیش - nitesh kumar talks about devlopment of mungeer collage

وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے آج 105کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فارسٹری کالج اور 80کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے انجینئرنگ کالج، مونگیر کے نیم پلیٹ کی نقاب کشائی کے موقع پر کہا کہ مونگیر کا یہ فارسٹری کالج پورے بہار میں منفرد ہوگا۔

مونگیر فارسٹری کالج کو پورے ملک سے لوگ دیکھنے آئیں گے : نتیش
author img

By

Published : Sep 25, 2019, 11:18 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:00 AM IST

یہاں کا فاریسٹری کالج اتنا خوبصورت ہو گا کہ پورے ملک سے لوگ اسے دیکھنے آئیں گے۔

تقریب کو خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج آپ لوگوں کے درمیان آکر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے ۔ مونگیر کی یہ سرزمین تاریخی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگ (ورزش) کا ایک بڑاانسٹی ٹیوٹ مونگیر میںہے ۔ ہماری اپنی یہ سوچ ہے کہ یہ ملک کا سب سے بڑا یوگ انسٹی ٹیوٹ ہے جہاں ملک کے تمام حصوں کےساتھ پوری دنیا سے لوگ یہاں آتے ہیں ۔ اس سرزمین کو ہم سلام کر تے ہیں ۔

مونگیر میں میڈیکل کالج قائم کر نے کے لیے مقامی ممبر اسمبلی وجئے کماروجئے کی مانگ پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ یہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ مونگیر میں میڈیکل کالج قائم ہو ،لیکن اس کے لیے زمین کی ضرورت پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج کے لیے سب سے پہلے مقامی عوامی نمائندے اور افسران 20ایکڑ زمین کا انتظام یقینی بنائیں تو اس کے لیے فیصلہ کیا جائے گا ۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ مونگیر میں اور زیادہ سہولت ہو اور یہ آگے بڑھے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سات عزائم منصوبہ کے تحت ہر ضلع میں انجینئرنگ کالج ، پالیٹکنک انسٹی ٹیوٹ ، پارا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ، جی این ایم انسٹی ٹیوٹ اور خواتین آئی ٹی آئی ،جبکہ ہر سب ڈویزن میں آئی ٹی آئی اور اے این ایم انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جار ہا ہے ۔ اس کے علاوہ جتنے میڈیکل کالج ہیں ، ان میں نرسنگ کالج کھولنے کے ساتھ ہی نئے میڈیکل کالج قائم کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مونگیر میں انجینئرنگ کالج کے لیے زمین کا انتظام کر نے میں کافی وقت لگا اس لیے ہم کہیں گے کہ کسی بھی انسٹی ٹیوٹ کا مطالبہ کر نے سے قبل اس کے لیے زمین کا انتظام یقینی ہو نا چاہئے تاکہ متعین مدت کے مطابق کام مکمل ہو سکے ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماحولیات میں تبدیلی سے کئی طرح کی پریشانیاں ہو رہی ہیں ۔اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم لوگ امسال باپو کے یوم پیدائش کے موقع پر 02اکتوبر سے جل ، جیون ،ہریالی مہم کی شروعات کر نے والے ہیں اس کے لیے 13جولائی کو8گھنٹے تک بہار اسمبلی ، کے سینٹرل ہال میں تبادلہ خیال کیا گیا جس میں دونوں ایوانوں سے ارکان کی متفقہ رائے کے بعد جل ، جیون ، ہریالی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔2اکتوبر سے ہر پنچایت میں اس مہم کی شروعات کر کے لوگوں کو بیدار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں گرین کور جارکھنڈ تقسیم کے وقت 9فیصد تھا اب بڑھ کر15فیصد ہو گیا ہے اور 17فیصد تک نشانہ حاصل کر نے کے لیے کام کیا جار ہا ہے ۔اس کے لیے 24کروڑ پودے لگائے جانے تھے ، جس میں 19کروڑ درخت لگا ئے جا چکے ہیں ۔ ایک سال کے اندر جنگلات و ماحولیات محکمہ نے ڈیڑھ کروڑ پودا لگا یا ہے اس کے لیے میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پانی اور ہریالی کے درمیان ہی زندگی ہے یہ بات ہر کسی کو سمجھ لینی چاہئے ۔ پورے بہار میں آہر ،پئین ، تالاب ، ہینڈ پمپ اور عوامی کنویں کا سروے کرا یا جارہا ہے ،تاکہ انہیں تجاوزات سے آزاد کرا کر اس کی تجدید کی جا سکے ۔ سال 2020 تک ہر گھر نل کا جل پہنچنے کا نشانہ متعین ہے اور اس سمت میں کام تیزی آگے بڑھ رہا ہے ۔ لوگوں سے اپیل کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پانی پینے کے لیے ہے اس لیے دیگر کاموں میں اس کا بے جا استعمال نہ کریں ۔ پانی کی زمینی سطح قائم رکھنے کے لیے ہینڈ پمپ ، کوﺅں اور نل کوپوں کے پاس سوختہ کی تعمیر کی جائے گی ۔ روف ٹاپ پر پانی ذرائع ، شجر کاری ، چیک ڈیم کی تعمیر ، نئے آبی ذرائع قائم کرنا جیسے 9سے 10منصوبوں پرکام چل رہا ہے جو 2اکتوبر سے لاگو ہو گا۔

بدلتے موسم کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کسانوں سے فصل چکر کو بھی بدلنے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ فصل چکر کے بارمیں اب سوچنا ہو گا ۔ موسم کو دیکھتے ہوئے کس علاقہ میں کون سی فصل چکر بہتر ہو گی ، اس کا مطالعہ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ذریعہ کرا یا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں گنگا ندی کے پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جس کا ہم نے دودو بار ہوائی سروے بھی کیا ہے ۔ متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد دی جارہی ہے۔ہر حالت میں ہم لوگ ہمیشہ مدد کرتے رہے ہیں اور آگے بھی کریں گے ۔

تقریب میں شامل لوگوں سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ آپ لوگ بچوں کو زیادہ سے زیادہ پڑھائیں ۔ انٹر میڈیٹ سے آگے پڑھنے کے لیے اسٹو ڈنٹ کریڈٹ کارڈ منصوبہ کے تحت 4لاکھ روپے تعلیمی قرض کا انتظام یقینی بنا یا گیا ہے ۔ قرض واپس کر نے کےلئے طلبا کو مجبور نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فوریسٹری کالج بے مثال ہے ، مونگیر کے یوگ انسٹی ٹیوٹ کی طرح ہی یہ بھی رہے گا ۔ اس طرح کے ادرہ کے قائم ہو نے سے مونگیر میں آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھے گی ۔ اس لیے محبت ، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا ماحول قائم رکھنے میں آپ اپنا اہم کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں دونوں عمارتوں کی تعمیر کانشانہ عمارت تعمیرات محکمہ نے طے کیا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ متعینہ وقت کے اندر ہی معیاری عمارت کی تعمیر کا کام مکمل ہو گا ۔

تقریب کو سشل کمارمودی ، سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر سنجے کمارسنگھ ، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری ،رورل ورک کے وزیر شیلیندر کمار ، ممبر پارلیمنٹ راجیورنجن عرف للن سنگھ ، ممبر اسمبلی وجئے کمار سنگھ ، عمارت تعمیرات کے پرنسپل سیکریٹری چنچل کمار اورسائنس و ٹیکنا لوجی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری محترمہ ہرجوت کو نے بھی خطاب کیا ۔

اس موقع پر رکن اسمبلی میوا لال چودھری ، ممبر اسمبلی رندھیر کمار سونی ، سابق ممبر اسمبلی اننت کمار ستیارتھی ، جے ڈی یو ضلع صدر سنتوش سہنی ، بی جے پی ضلع صدر لال موہن گپتا ، ایل جے پی ضلع صدر راگھویندر بھارتی ، مونگر میونسپل کارپوریشن کے مئیر محترمہ روما راج ،کمشنر مونگریر محترمہ وندنا کینی ،ڈی آئی جی منو مہاراج سمیت دیگر شخصیات موجودتھیں ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.