ETV Bharat / state

کووڈ-19: رام نومی کی چمک پھیکی - ram navmi news

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنا میں واقع ہنومان مندر میں ہر وقت ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے تھے، لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج یہ مندر سونا پڑا ہے۔

کووڈ-19: رام نومی کی چمک پھیکی
کووڈ-19: رام نومی کی چمک پھیکی
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 9:07 PM IST

بیگم پور علاقے میں واقع اس مندر کے باہر سکیورٹی فورس کے جوان تعینات ہیں۔ مندر کے پاس اگر کوئی جاتا بھی ہے تو وہ باہر سے ہی ماتھا ٹیک کے باہر آ جاتا ہے۔

مندر کے باہر لاک ڈاؤن کا اثر صاف نظر آ رہا ہے۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ یہاں جمع ہوتے تھے وہیں آج اس مندر میں کوڈ-19 کی وجہ سے سناٹا ہے۔ مندر کے راستے کو بانس کے گھیرے سے گھیر دیا گیا ہے۔ یہاں پوسٹر چپکا دیے گئے ہیں کہ یہ مندر عقیدت مندوں کے لیے بند ہے۔ مندر کے اہم راستے پر پولیس تعینات ہے۔

مندر کے پجاری اور مندر کی کمیٹی نے لوگو سے دوری بنا کر بھگوان رام آور ہنومان کی پوجا کی۔ مندر کا اہم راستہ بند ہونے کی وجہ سے لوگ دور سے ہی چہار دواری کو نمن کرتے نظر آئے۔ جلا والے ہنومان مندر میں اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے رام نومی کا جشن پھیکا نظر آیا۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں 21 روز کا لاک ڈاؤن ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک نو لاک سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 48 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا دو لاکھ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے دو ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 176 ٹھیک ہو چکے ہیں۔

رتن کمار شکل

پجاری

امیش مہتا

مقامی رہنما

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.