ETV Bharat / state

کیمور : برتھ سرٹیفکیٹ بنانے میں دشواریوں کا سامنا - ڈومسائل سرٹیفیکیٹ آن لائن

کیمور میں برتھ، انکم اور ڈومسائل سرٹیفیکیٹ بنانے میں عوام کو بہت زیادہ پریشانی ہورہی ہے، کیوں کہ یہاں سبھی کچھ آن لائن کردیا گیا ہے، یہاں کے لوگ انٹرنیٹ پر کام کرنے کے عادی نہیں ہیں۔

برتھ سر سرٹیفیکیٹ بنوانے میں لوگوں کو ہو رہی ہیں مشکلات

author img

By

Published : Feb 3, 2021, 7:29 AM IST

ریاست بہار کے کیمور میں برتھ، انکم اور ڈومسائل سرٹیفیکیٹ آن لائن بنوایا جا رہا ہے، جس سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں کو بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

مقامی افراد نے الزام لگایا ہے کہ وقت پر سرٹیفیکیٹ نہ بننے سے نوجوانوں کا مستقبل خراب ہو رہا ہے اور نوجوان مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لینے سے محروم رہ جا رہے ہیں۔

برتھ سرٹیفیکیٹ بنوانے میں لوگوں کو ہو رہی ہیں مشکلات

گاؤں کے مکھیا مہیندر پرساد نے الزام لگایا ہے کہ بلاک کے ملازمین کی لاپرواہی برت رہے ہیں۔ اس لیے منصوبوں کے فوائد بھی مذکورہ کاغذات بروقت دستیاب نہیں ہونے سے لوگ محروم ہو رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہاں پر کوئی بھی کام وقت پر نہیں ہونے سے روزانہ دفتر کے کاٶنٹر پر درخواست دہندگان اور ملازمین کے بیچ بحث مباحثہ عام سی بات ہو گٸ ہے۔

حکومت کی جانب سے آن لاٸن درخواست کے بعد پندرہ دنوں کے اندر ہی سرٹیفیکیٹ دینے کا قانون بنایا گیا ہے۔

اس کے باوجود دو۔دو ماہ بعد بھی لوگوں کو سرٹیفیکیٹ نہیں دیا جا رہا ہے۔

بھبھوہ انچل کے درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ آن لائن کا بہانہ بنا کر ایک ماہ میں بھی سرٹیفکیٹ دستیاب نہیں ہوتا ہے ۔

مکھیا نے تو سرکل افسر پر براہ راست الزام لگایا کہ جب سے وہ آئے ہیں، اس دفتر میں ٹھیک سے کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.