ریاست بہار میں اسمبلی انتخابات نزدیک ہے, لیکن دارالحکومت پٹنہ کے کئی اسمبلی حلقہ کے لوگوں میں اپنے رکن اسمبلی کے تئیں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
وہیں پھلواری شریف کے موہن کمار نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اقتدار میں آنے کے بعد آج تک وہ اسمبلی حلقے میں نہیں آئے ہیں جب انتخاب کا وقت آتا ہے تو ہاتھ جوڑ کر پہنچ جاتے ہیں۔ ان کو صرف ووٹ کی ضرورت ہے۔
پھلواری شریف گاوں کے رہائشی روندر کمار نے شیام رجک پر ناراضگی ظاپر کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ہم لوگوں کا راشن کارڈ نہیں بنا ہے. صرف کاغذ میں موجود ہے. انہوں نے کہا کہ جب راشن کے لئے جاتے ہیں تو کارڈ مانگا جاتا ہے جس سے ہم لوگ راشن سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ان لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا ہے .
محتوانا محلے کے رہنے والے شوکت نے کہا کہ 'ان لوگوں کا درد سننے آج تک نہ شیام رجک آئی نہ ہی رکن پارلیمان رام کرپال یادو، صرف انتخاب کے وقت ووٹ کے لئے ہاتھ جوڑ کر چلے آتے ہیں.