ETV Bharat / state

ماسک کے بغیر باہرآنے پرجرمانے - ماسک کے بغیر جرمانے

ماسک پہنے بغیر گھر سے نکلنے والوں پر کاروائی کی ہدایت ڈسٹرک مجسٹریٹ نے دی ہے۔

ماسک کے بغیر باہرآنے پرجرمانے
ماسک کے بغیر باہرآنے پرجرمانے
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 9:27 PM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں بغیر ماسک کے گھر سے نکلنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے کاروائی کی ہے۔ جرمانے وصولنے کے ساتھ آئندہ سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ضلع بھر میں ماسک پہنے بغیر گھر سے نکلنے والوں پر کاروائی کی ہدایت ڈسٹرک مجسٹریٹ نے دی ہے۔

گیا صدر سب ڈیویزن کے مضافاتی علاقے میں منگل کے روز ماسک کے استعمال اور جسمانی فاصلے کے احکام کی تعمیل کو گہرائی سے جانچا گیا۔ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ کے حکم کے مطابق کووڈ 19 کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئےماسک اورجسمانی دوری پر عمل گھر سے باہر آنے والے ہر فرد کو کرنا ہے۔

عہدیداروں نے بتایاکہ ڈی ایم کی ہدایت کے مطابق اسے گہرائی سے دیکھا جائے گا۔

گیا میونسپل کارپوریشن کی جانب سے بتایا گیا کہ کوتوالی تھانہ کے تحت گیا میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں 9 افراد، سول لائن تھانے کے تحت 21 افراد بغیر ماسک، رومال یا پھر گمچھےکے پائے گئے، جن سےجرمانے کی رقم وصول کی گئی۔

مفصل پولیس تھانہ کے تحت 42 افراد اور ڈلہا پولیس تھانہ کے تحت 5 افراد کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ،گیا میونسپل کارپوریشن کے تحت 77 افراد سے مجموعی طور پر 3850 روپیے وصول کیے گئے۔ میونسپل کارپوریشن کے بقیہ علاقوں کے باہر سرکل افسر اور پولیس ہیڈ کوارٹر صدر سب ڈویژن نے تقریبا 1567 افراد کو منہ کو ماسک، لگانے کی ہدایت دی۔

بغیر ماسک اور سماجی فاصلے پر عمل نہیں کرنے والے دس افراد کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی ۔ تین موٹر سائیکل اور ایک ٹیمپو بھی ضبط کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.