ETV Bharat / state

گیا : فرانس کے خلاف پرامن مظاہرہ

مظاہرین نے کہا کہ توہین رسالت ہرگز برداشت نہیں کی جاسکتی ہے، مسلمان صبروتحمل اور خاموشی کے ساتھ احتجاج ومظاہرہ کریں، گستاخی کی سزا ان کے سامان کا بائیکاٹ کرکے دی جائے۔

human_chain
human_chain
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 4:47 PM IST

گیا میں مسلم معاشرے نے فرانس کے صدر ایمینوئل میکخواں کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا، ساتھ ہی فرانسیسی سامانوں کے بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی گئی۔

فرانس میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا کارٹون بنا کر گستاخی کئے جانے کو لیکر پوری دنیا میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ مخالفت کی آواز بہار کے گیا میں بھی پہنچ گئی ہے۔ گیا کے اقبال نگر محلہ این ایچ 83 روڈ پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے پوسٹرس لگائے گئے تھے اور لوگوں نے پرامن طور پر سڑک کے کنارے انسانی زنجیر بناکر مظاہرہ کیا۔

فرانس کے خلاف پرامن مظاہرہ

سبھی مظاہرین کے ہاتھوں میں 'آئی لوو محمد صلی اللہ علیہ وسلم' کے پوسٹر اور تختیاں تھیں۔ مظاہرے میں شامل نوجوانوں نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا 'ایسا کر کے ہم فرانسیسی صدر کو سبق سکھا سکتے ہیں، فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے مسلمانوں نے بتا دیا ہے کہ اگر فرانس توہینِ رسالت کا مرتکب ہوگا تو ہم اس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کردیں گے، اگر دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان فرانسیسی مصنوعات بائیکاٹ کر دیں تو فرانس اقتصادی طور پر بدحالی کا شکار ہوجائے گا'۔

یہ بھی پڑھیے
معروف شاعر منور رانا کے خلاف مقدمہ درج

مظاہرین نے کہا 'سرکاری سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کے ذریعہ امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کیا جا رہا ہے جو کہ دنیا کی سب سے بڑی دہشتگردی ہے، فرانس کے صدر نے آزادی اظہار کے نام پر نبی کریم ﷺ کے خلاف گستاخانہ خاکے بنانے کی نمائش کی کھلی اجازت دے کر عالمی امن کو داؤ پرلگادیاہے'۔

ساتھ ہی نوجوانوں نے سبھی سے اپیل کی کہ احتجاج کریں تو پرامن ماحول میں کریں کسی کو ذراسی بھی تکلیف نہ پہنچے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.