ETV Bharat / state

City Tent Inaugurates وزیر سیاحت کے ہاتھوں ٹینٹ سیٹی کا افتتاح - سیاحت کے وزیر کمار سروجیت

بہار کے گیا میں محکمۂ سیاحت کے وزیر کمار سروجیت اور ڈسٹرکٔ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے پتر پکش میلہ کے پیش نظر آج گاندھی میدان میں ٹینٹ سیٹی کا افتتاح کیا۔ ٹینٹ سیٹی پنڈدانیوں کے رہنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ ٹینٹ میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ City Tent Inaugurates

وزیر سیاحت کے ہاتھوں ٹینٹ سیٹی کا افتتاح

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 2:33 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پترپکش میلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ پترپکش میلہ کو ریاستی میلہ کا درجہ حاصل ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں سے بھی سناتن مذہب کے ماننے والے لوگ اپنے مرحومین کی روح کی تسکین ونجات کے لیے پنڈدان کرنے آتے ہیں۔ گیا میں پنڈدان اور ترپن کی رسموں کی بڑی اہمیت ہے چونکہ دو برس کورونا کی وجہ سے باضابطہ میلہ کا انعقاد نہیں ہوسکاتھا۔Patrekash Mela And City Tent Inaugurates In Gaya In Bihar

وزیر سیاحت کے ہاتھوں ٹینٹ سیٹی کا افتتاح

وزیر سیاحت کمارسروجیت اس لیے اس مرتبہ پچیس لاکھ عقیدت مندوں کے آنے کی توقع ہے۔اس کے مدنظر انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں کی گئی ہیں،پنڈدانیوں کے رہنے کے لیے اس مرتبہ " ٹینٹ سیٹی " گاندھی میدان میں بنائی گئی ہے جہاں 15 سو بیڈس لگائے گئے ہیں۔ ٹینٹ سیٹی میں پنڈدان کے تعلق سے بینر آویزاں ہیں محکمہ سیاحت کی جانب سے ٹینٹ سیٹی بنائی گئی ہے یہاں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس میں میڈیکل کی سہولت بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Brick Manufacturers Association دربھنگہ میں برک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

ٹینٹ سیٹی میں بیت الخلاء، بجلی، پنکھا، کولر، کینٹن، کھانے پینے کے دوسرے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ محکمۂ سیاحت کے وزیر کمار سروجیت نے اس کا افتتاح کیا۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایا کہ ٹینٹ سیٹی میں رہنے کا کوئی چارج نہیں ہے سوعدد عارضی بیت الخلاء لگائے گئے ہیں، ایک نگرانی اور وی آئی پی روم بھی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمرہ لگائے گئے ہیں۔ سیکوریٹی کا بھی مکمل انتظام ہوگا۔

واضح ہوکہ پترپکش میلہ نہ صرف مذہبی اعتبار سے اہم ہے بلکہ یہاں پندرہ دنوں کے لیے آمدنی کا بھی بہترین ذریعہ ہے ، مقامی سطح پر تجارت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور سال بھر یہاں کے تاجر پترپکش میلہ کے منتظر ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.