ETV Bharat / state

Save Democracy Conference in Patna جمعیت علما نے کبھی بھی ملک کی سالمیت سے سمجھوتہ نہیں کیا، مولانا ارشد مدنی - جمیعتہ علما کی جانب سے تقریب منعقد

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ جو لوگ جمعیۃ علماء کی قربانیوں اور اس کی کارکردگی سے ناواقف ہیں، وہی ہم سے سوال کرتے ہیں کہ جمعیۃ نے ملک کے لیے کیا کیا؟ جمعیۃ نے کبھی بھی ملک کی سالمیت سے سمجھوتہ نہیں کیا، مرکز میں چاہے جس کی بھی حکومت رہی ہو۔

ارشد مدنی
ارشد مدنی
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 8:05 PM IST

ارشد مدنی

پٹنہ: جمعیۃ علماء بہار کی جانب سے منعقد گیارہویں صوبائی اجلاس میں شرکت کرنے قومی صدر مولانا ارشد مدنی پٹنہ پہنچے۔ اجلاس شہر کے شری کرشن میموریل ہال میں منعقد ہوا جس میں ریاست کے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں جمعیۃ کے کارکنان و ذمہ داران شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف ملی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جس میں امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی قاسمی، جمعیۃ اہل حدیث کے مولانا خورشید مدنی، آل انڈیا ملی کونسل بہار کے جنرل سکریٹری مولانا عالم قاسمی، جماعت شیعہ سے مولانا امانت علی و جماعت اسلامی بہار کے نمائندوں نے شرکت کی اور تحفظ جمہوریت کانفرنس کو وقت کی ضرورت بتایا۔ کانفرنس کی نظامت مولانا مشہود قادری ندوی نے کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امانت علی نے کہا کہ ہمارا ملک پوری دنیا میں سب سے زیادہ خوبصورت ملک اس وجہ سے سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں کی سب سے بڑی خوبصورتی جمہوریت ہے۔ اگر یہاں جمہوریت باقی نہیں رہے گی تو اس کی خوبصورتی ختم ہو جائے گی۔ آج کچھ لوگ اسے ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ مولانا شبلی قاسمی نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں اللہ پر یقین اور ملک کی آئین پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ بابا بھیم راؤ امبیڈکر نے بھارت کا جو آئین مرتب کیا ہے یہی ہمارے ملک کی روح ہے۔ ہمیں اپنے قائدین کی سرپرستی میں آگے کا سفر طے کرنا ہے۔ مشکلات اور خطرات آتے جاتے رہیں گے مگر ہم عزم اور حوصلہ کے ساتھ ان تمام مشکلات کا سامنا کریں گے۔

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی نے بنا نام لیے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ہی ایک لیڈر ملک میں ایک مذہب کا آئین کئے جانے کے حمایت میں تھے، پھر جمعیۃ نے کانگریس کے خلاف مورچہ بندی شروع کی اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے دو ٹوک کہا کہ اگر ملک کا آئین تبدیل کیا گیا تو جمعیۃ ملک بھر میں تحریک چھیڑ دے گی، لہٰذا انہوں نے اسے وہیں روک دیا. آج پھر سے ملک میں ایک مذہبی آئین کو مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہم پھر سے تیار ہیں، یہ ملک تمام مذاہب کے لوگوں کا ہے، اور اسی پر باقی رہے گا. ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا۔

مزید پڑھیں:Maulana Arshad Madani in Patna مولانا ارشد مدنی اور وزیر داخلہ امت شاہ پٹنہ میں، حفاظت کے سخت انتظامات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.