ETV Bharat / state

سی اے اے کے خلاف بہار میں احتجاج جاری - سبزی باغ میں آج 13 واں دن بھی احتجاج جاری رہا

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے سبزی باغ میں سی اے اے کے خلاف مسلسل 13 دن سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ اس متنازعہ قانون کو واپس لینے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے لوگ دھرنا دے رہے ہیں۔

سی اے اے ، این آر سی ، این پی آر کے خلاف احتجاج جاری

author img

By

Published : Jan 24, 2020, 10:06 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 7:22 AM IST

سیتامڑھی سے احتجاج میں شامل ہونے آئے محمد آفتاب کا کہنا ہے کہ آج ملک کا ہر باشندہ پریشان ہے اور ہر کوئی ملک کے غریبوں، اقلیتوں، مزدوروں، کسانوں، دلتوں، اور پسماندہ طبقات کےلیے فکر مند ہیں۔

پہلے حکومت نے نوٹ بندی کی پھر جی ایس ٹی لاگو کیا جس سے لاکھوں کمپنیاں بند ہو گئیں، کروڑوں افراد بے وزگار ہوگئے اور اب سی اے اے قانون لاکر لوگوں کو پریشان کرنے کام کیا جارہا ہے۔

لوگ اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں لیکن حکومت کچھ بھی سننے کو تیار نہیں ہے۔ لیکن عوام نے بھی ٹھان لیا ہے کہ آخری دم تک اس مسئلہ پر احتجاج کرتے رہیں گے۔

غور طلب ہے کہ دہلی کے شاہین باغ کے بعد سبزی باغ نے اس کی پیروی کی اور ان دونوں جگہوں سے ترغیب لیتے ہوئے پورے ملک سمیت ریاست کے متعدد مقامات پر دھرنا مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

مظفر پور کے ماڑی پور ، چندوارہ ،دربھنگہ کے قلعہ گھاٹ ، اور لال باغ ، گیا کے شانتی باغ ، پٹنہ کے پھلواری شریف ہارون نگر ، دیگھا سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر دھرنا اور احتجاج جاری ہیں ۔
اس دھرنے کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں اکثریت خواتین کی ہے اور خواتین کاجذبہ قابل دید ہے جو بلا توقف دھرنامیں بیٹھتی ہیں ۔دھرنا پر موجودتمام مظاہرین کا واحد مطالبہ ہے کہ این آر سی ، سی اے اے ، این پی آر کو واپس لو ۔ ہم اس قانون کو نہیں مانتے ، جیسے نعروں سے دھرنا مقام گونجتا رہتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 7:22 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.