ETV Bharat / state

Protest Against Nupur Sharma in Patna: پٹنہ میں توہین رسالت کے خلاف مظاہرہ، قصورواروں کو پھانسی دینے کا مطالبہ - آہانت رسول کے خلاف پٹنہ میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

پٹنہ میں رسولﷺ پر نازیبا تبصرہ کرنے والی نوپور شرما کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں یہ مانگ کی گئی کہ حکومت قصورواروں کو گرفتار کر کے پھانسی کی سزا دے Protest in Patna Against Nupur Sharma۔

Prophet remarks row
Prophet remarks row
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 7:40 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اہانت رسول کے معاملے میں ایس ڈی پی آئی کے ذریعے پٹنہ سائنس کالج سے کارگل چوک تک احتجاج و مظاہرہ کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین، مرد، نوجوان شامل ہوئے اور قصورواروں کو گرفتار کر کے حکومت ہند سے پھانسی دینے کا مطالبہ کیا Protesters in Patna, demanded Nupur Sharma's arrest

ویڈیو دیکھیے۔

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سکریٹری شمیم اکرم نے کہا کہ حرمت رسولﷺ کا مسئلہ مسلمانوں کے جذبات سے جڑا ہوا ہے، مگر اب یہاں یہ عام بات ہو گئی ہے کہ برادران وطن کے ذریعہ مسلمانوں کے عقیدت کے تئیں نازیبا کلمات استعمال کیے جاتے ہیں اور حکومت اس پر کوئی کاروائی نہیں کرتی ہے۔ نبیﷺ اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے خلاف نازیبا کلمات کہنے والے اور ملک میں نفرت کو ہوا دے کر ملک کے امن و امان کو بگاڑنے والے افراد کسی بھی طرح سے معافی کے لائق نہیں ہیں۔ مرکزی حکومت کو چاہیے کہ ان لوگوں پر سخت سے سخت کارروائی کرے تاکہ ملک میں امن و امان بحال ہو سکے اور پھر کوئی دوسرا کسی مذہبی رہنما کے خلاف بولنے کی ہمت نہ کرے۔

سماجی کارکن محمد آزاد نے کہا کہ ہندوستان کا قانون کسی بھی مذہبی رہنما کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔ بی جے پی نے سابق رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا ہے مگر یہ صرف دکھانے کے لیے ہے۔ اس پر کسی طرح کی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ ان لوگوں پر ایف آئی آر درج کر کے جیل بھیجا جائے اور مقدمہ چلا کر پھانسی کی سزا دی جائے، مقامی خاتون شگفتہ کوثر نے کہا کہ اب یہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کہ کوئی بھی کسی مذہبی رہنما کے بارے میں غلط بیانی کر کے شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی ہمارے مدارس پر حملہ ہوتا ہے تو کبھی مساجد پر مگر حکومت تماشائی بنی رہتی ہے۔ ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں مگر رسول اللہﷺ کے تعلق سے گستاخانہ کلام برداشت نہیں کر سکتے۔ اس لیے حکومت ایسے لوگوں کو جلد سے جلد پھانسی کی سزا دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.