ETV Bharat / state

پٹنہ: سرسید احمد خان کے یوم پیدائش پر پرشکوہ تقریب منعقد

author img

By

Published : Oct 18, 2019, 8:10 PM IST

بہار چپٹر پٹنہ اولڈ بوائز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایسو سی ایشن نے سرسید احمد خان کو ان کی 202 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔

پٹنہ: سرسید احمد خان کے یوم پیدائش پر پرشکوہ تقریب منعقد

سرسید احمد خان کے افکار و اقوال نیز ان کی تعلیمی میدان میں ناقابل فراموش خدمات کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر دارالحکومت پٹنہ میں بہار چیپٹر اولڈ بوائز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایسوسی ایشن سے منسلک شخصیات نے ایک پرشکوہ تقریب کا اہتمام کر انہیں دل سے یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس تقریب میں آئے تمام شرکاء نے سرسید احمد خان کے افکار و خدمات اور موجودہ دور میں علی گڑھ یونیورسٹی کے حالات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس درمیان معروف مصنفہ و سماجی خدمت گار فرحا نقوی نے دوران خطاب کہا کہ 'آج ملک میں جمہوری نظام کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچے گی تو مسلمان رہیں گے، ملک میں اقلیتوں کے حقوق کی پامالی ہورہی ہے، جو حقوق آئین نے بھاتیوں کو دیے ہیں وہی حق یہاں اقلیتوں کا بھی ہے لیکن حقیقی طور پر وہ حق کتنے دیے جا رہے ہیں یہ سب کو پتہ ہے۔ موجودہ بھارت میں مسلمانوں کو علیحدہ کیا جا رہا ہے'۔

انہوں نے بڑی بے باکی سے مرکزی حکومت کے ذریعہ کیے جارہے فیصلے اور مسلمانوں کے خلاف ہو رہے مظالم پر آواز بلند کی اور کہا کہ اگر آج سرسیّد ہوتے تو وہ مسلمانوں سے کہتے کہ خاموش نہ بیٹھیں علم و عمل کے ذریعے احتجاج کریں۔

اس موقع پر دوحہ قطر سے آئے مہمان خصوصی سی ایم ایس بخاری نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے نکلنے کے بعد آپ تمام لوگوں میں جو علیگڑھ کی محبت زندہ و پائندہ ہے وہ نہ صرف قابل رشک بلکہ قابل ستائش بھی ہے۔

اور اسی طرح کی محبت و یکجہتی کو اس ملک و ملت کے لیے بھی ظاہر کرنی ہوگی۔

بہار کے سابق سینیئر آئی اے ایس افسر و سابق داخلہ سکریٹری، (حکومت بہار) افضل امان اللہ نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کا جو معیار تھا آج وہ کم ہوگیا ہے۔ وہاں طرح طرح کے خرافات شامل ہوگئے ہیں۔ جس کے باعث تعلیم کا معیار گرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علیگڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی تعداد پورے ملک اور بیرون ملک میں بہت زیادہ ہے ان لوگوں کو معیاری تعلیم پر فوکس کرنا چاہیے اور اپنی خودی کو بلند کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، تاکہ تعلیم کے شعبے میں آپ کا وقار پھر سے بلند ہوں۔

انہوں نے مذید کہا کہ اے ایم یو میں ایک خرابی آگئی ہے، وہاں پشتینی روایت شروع ہوگئی ہے۔ ایک ہی خاندان کے کئی فرد پروفیسر ہوتے ہیں اس سے کام نہیں چلے گا تعلیمی نظام کے لیے ہمیں نئے سرے سے سوچنا ہوگا۔

Intro:بہارت چپٹر پٹنہ اولڑ بوائز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسوسیشن نے سرسید احمد خان کو ان کی 202 وین یوم پیدائش کے موقع پر یاد کیا

Body:سرسید احمد خان کے افکار و خدمات کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر دارالحکومت پٹنہ میں بہار چیپٹر اولڈ بوائز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایسوسیشن کے لوگوں نے یاد کیا
اس تقریب میں آئے تمام شرکاء نے سرسید احمد خان کے افکار و خدمات اور موجودہ دور میں علی گڑھ یونیورسٹی کے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالیں

معروف مصنفہ و سماجی خدمت گار فرحا نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آج ملک میں جمہوری نظام کو خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچے گی تو مسلمان بھی رہیں گے ملک میں اقلیتی حقوق کی پامالی ہورہی ہے جو حقوق آئین نے ہندوستانیوں کو دیے ہیں وہی حق یہاں اقلیتوں کا بھی ہے لیکن حقیقی طور پر وہ حق کتنے دیے جا رہے ہیں موجودہ ہندوستان میں مسلمانوں کو علیحدہ کیا جا رہا ہے انہوں نے بڑی بے باکی سے مرکزی حکومت کے ذریعہ کیے جارہے فیصلے اور مسلمانوں کے خلاف ہورہے مظالم پر آواز بلند کی اور کہا کہ اگر آج سرسیّد ہوتے تو وہ مسلمانوں سے کہتے کہ خاموش نہ بیٹھے علم اور عمل کے ذریعے احتجاج کرے

اس موقع پر دوھا قطر سے آئے مہمان خصوصی سی ایم ایس بخاری نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے نکلنے کے بعد آپ تمام لوگوں میں جو علیگڑھ کی محبت قائم ہے جو یکجہتی ہے وہی قوم اس ملت ملک کے لیے بھی ظاہر کرنی ہوگی

بائٹ افضل امان اللہ سابق داخلہ سکریٹری حکومت بہار

افضل امان اللہ نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کا جو معیار تھا آج وہ کم ہوگیا ہے وہاں طرح طرح کے خرافات شامل ہوگئے ہیں تعلیم کا معیار بھی گرا ہے انہوں نے کہا کہ علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی تعداد پورے ملک اور بیرون ملک میں بہت زیادہ ہے ان لوگوں کو معیاری تعلیم پر فوکس کرنا چاہیے اپنی خودی کو بلند کرے تعلیم کے شعبے میں آپ کا وقار پھر سے بلند ہو انہوں نے کہا کہ علیگڑھ یونیورسٹی میں ایک خرابی آگئی ہے وہاں پشتینی روایت شروع ہوگئی ہے ایک ہی خاندان کے کئی فرد پروفیسر ہوتے ہیں اس سے کام نہیں چلے گا تعلیمی نظام کے لیے سوچنا ہوگا

……… پی ٹو سی………

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.