ETV Bharat / state

تعلیم کو عام کیا جانا چاہئے : ولی رحمٰنی

امارت شرعیہ بہار ،اوڈیسہ، جھارکھنڈ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمٰنی نے کہا کہ تعلیم سب کے لیے عام ہو اسکی کوشش ہونی چاہیے۔ تعلیم سے زندگی میں بڑا انقلاب آتا ہے۔

تعلیم کو عام کیا جانا چاہئے : ولی رحمٰنی
تعلیم کو عام کیا جانا چاہئے : ولی رحمٰنی
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 11:13 AM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت کے پھلواری شریف میں انٹرنیشنل اسکول کے افتتاحی اجلاس میں امارت شرعیہ بہار، اوڈیسہ اور جھارکھنڈ کے امیر شریعت مولانا ولی رحمنی نے شرکت کی،

امیر شریعت مولانا ولی رحمٰنی نے آج افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم سے زندگی میں انقلاب برپا ہوتا ہے۔ علم کا چراغ جلتے رہنا چاہیے اور تعلیم ہی ہر مسائل کا حل ہے۔

تعلیم کو عام کیا جانا چاہئے : ولی رحمٰنی
وہیں انٹرنیشنل اسکول کی ڈائریکٹر فرحت حسن نے کہا کہ اسکول کے قیام سے ہمیں خوشی ہو رہی ہے۔ پھلواری شریف کے لوگوں کا سپورٹ چاہیے. انہوں نے اعلان کیا کہ پہلے 50 بچوں کا داخلہ مفت میں کیا جائے گا۔ملک کے معروف سرجن ڈاکٹر احمد عبدالحی نے کہا کہ تعلیم کو روایتی طور پر جاری نہیں رکھا جا سکتا ہے. اس دور میں اعلی تعلیم کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.