پٹنہ ہائی کورٹ میں آج کانٹریکٹ اساتذہ کے معاملے پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ڈاکٹر انل کمار اپادھیائے کی سنگل بینچ نے ٹی ای ٹی، ایس ٹی ای ٹی کامیاب کانٹریکٹ اساتذہ یونین کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ریاست کے چیف سکریٹری کو اس تعلق سے فیصلہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
عرضی گزار کی جانب سے یہ دلیل دی گئی ہے کہ وہ بھی سرکاری ملازم ہے، اس لیے انہیں بھی ساری سہولت ملنی چاہیے۔
اس دلیل کو عدالت نے نامنظور کرتے ہوئے چیف سکریٹری کو چار ہفتے میں ریاست کے کانٹریکٹ اساتذہ کی موجودہ قانونی حیثیت کیا ہے، اسے واضح کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ان پر فیصلہ لینے کو کہا ہے۔