ETV Bharat / state

Pathan Movie Advance Booking بہار میں شارخ خان کی فلم پٹھان کا جنون، تین دنوں تک سنیما ہال ہاوس فل - گیا میں سنیما ہال

گیا شہر میں پٹھان فلم ریلیز ہوتے ہی تین دنوں تک کے لیے سنیماہال بُک ہوگئے ہیں۔ ملک میں مختلف شدت پسند تنظیموں کی مخالفت کے پیش نظر بہار کی حکومت نے گیا سنیما ہال میں پولیس جوانوں کو بھی تعینات کیا ہے۔

بہار میں شارخ خان کی فلم پٹھان کا جنون، تین دنوں تک سنیما ہال ہاوس فل

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 9:39 PM IST

بہار میں شارخ خان کی فلم پٹھان کا جنون

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بھی آج شارخ کی فلم پٹھان ریلیز ہوگئی ہے۔ یہاں کے سب سے بڑے سنیما ہال اے پی آر میں تین دنوں تک ہاوس فل ہے۔ ایک دن میں 10 شو دکھائے جا رہے ہیں۔ جس طرح سے فلم کو لیکر تنازع ہو رہا تھا اس سے قیاس آرائی کے بازار بھی گرم تھا کہ گیا میں بھی ہنگامہ ہوگا تاہم یہاں پہلے دن اس طرح کا کوئی معاملہ پیش نہیں آیا ہے۔

احتیاطا سنیما گھروں کے مالکان کی درخواست پر انتظامیہ کی جانب سے پولیس فورس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی یہاں اے پی آر سنیماہال نے اپنے دونوں آوڈی میں نجی گارڈز بھی بڑی تعداد میں تعینات کیا ہے۔ یہاں پہلے دن فلم پٹھان دیکھنے والے مداحوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں متنازعہ مناظر نہیں ہیں بلکہ یہ فلم حب الوطنی پر مبنی ہے۔

ایک مداح جو شارخ خان کی آواز کی میمیکری کرتا ہے وہ شارخ خان کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن کر سنیما ہال پہنچا تھا اس نے شارخ خان کی آواز میں فلم پٹھان کا ڈائلاگ بولتے ہوئے کہا کہ ہانچ برسوں بعد شارخ خان کی پردے پر واپسی ہوئی ہے، ان کے مداح اس موقع کو چھوڑنا نہیں چاہتے ہیں یہاں اے پی آر سنیما کے منیجر گریش سنگھ نے کہا کہ دس شو میں پٹھان فلم چل رہی ہے، سبھی شو ہاوس فل ہیں۔ تنازع کے پیش نظر پولیس جوانوں کی تعیناتی ہے تاہم سبھی پرامن ماحول میں فلم کے مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Pathaan is House Full فلم پٹھان ریلیز کے پہلے ہی دن ایک ہفتہ کے لیے ہاؤس فل ہوگئی

VHP On Pathan Film گجرات میں وشو ہندو پریشد کا فلم پٹھان کی مخالفت نہ کرنے کا اعلان

انہوں نے اس فلم کے تعلق سے کہا کہ وہ خود پہلے شو میں اس فلم کو دیکھ چکے ہیں انہیں یہ فلم حب الوطنی پر مبنی فلم لگی جبکہ ایک دوسرے مداح نے کرن دوبے نے کہا کہ جتنا تنازع ہوا ہے اتنا ہی اس فلم کو فائدہ ہوا یہاں مداحوں کی تعداد اکثریتی طبقے سے زیادہ ہے اس لیے جو مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں شارخ خان ایک بہترین فنکار ہیں۔

گیا کے معروف گلوکار ثاقب بھارتی نے کہا کہ انکی یہ پسندیدہ فلم بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ گیا کے اے پی آر سنیماہال میں ایک ہال میں 180اور دوسرے ہال میں 249سیٹ ہیں جو سبھی بک ہوچکی ہیں۔ گیا کا یہ ہائی ٹیک سنیما ہال ہے جس کی وجہ سے یہاں سب سے زیادہ ناظرین پہنچتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.