ETV Bharat / state

Pappu Yadav on Mohan Bhagwat موہن بھاگوت کا ہندتوا نظریہ سماج میں تفریق پیدا کرنے والا، پپو یادو

ہندو اور ہندو مذہب سے متعلق آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمان پپو یادو نے تنقید کی ہے۔ Pappu Yadav Slams Mohan Bhagwat

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 30, 2022, 2:23 PM IST

پٹنہ: ہندو اور ہندو مذہب کو لیکر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمان پپو یادو نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندو صرف ایک مذہب نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جسے سناتن کہتے ہیں۔ یہ ہماری تہذیب کا حصہ ہے۔ ہندوتوا کا مطلب شدت پسند ہندو وادی نظریہ نہیں بلکہ انسانیت کا نظریہ ہے۔ لیکن آر ایس ایس سربراہ جس ہندتوا کی تشہیر کر رہے ہیں وہ ہندو مذہب کا پیغام نہیں ہے بلکہ مذہب کے نام پر اس طرح کے لوگ اپنی روٹی سینک رہے ہیں۔

پپو یادو

پپو یادو نے کہا کہ موہن بھاگوت نے جس طرح سے کہا کہ پورے بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والے لوگ ہیں تو پھر کیا اس ملک میں ہندو مذہب کے علاوہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے رہتے ہیں۔ ان کی نظر میں ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے؟ کیا انہیں ہندو کے علاوہ مسلم، سیکھ، عیسائی، بودھ، جین مذاہب سے نفرت ہے؟ موہن بھاگوت کی مانیں تو اگر پورے ملک میں ہندو رہتا ہے تو پھر لوجہاد کا معاملہ کیسے آرہا ہے؟ اگر ہندو ایک ہے تو پھر سماج کیسے بنٹا ہوا ہے؟ کیوں دلت اور قبائلی کو دیگر شادیوں میں الگ رکھا جاتا ہے۔ Pappu Yadav Slams Mohan Bhagwat

پپو یادو نے وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب وزیر داخلہ یہ کھلے عام کہہ رہے ہیں 2002 کا واقعہ بھول گئے؟ اس مطلب یہ ہوا کہ وزیر داخلہ قبول کر رہے ہیں کہ اس واقعہ کے پس پردہ انہیں جیسے لوگوں کا ہاتھ تھا۔ اس لیے سپریم کورٹ ان کے بیان کو فوراً نوٹس لیتے ہوئے اس پر کارروائی کرے. پپو یادو نے 'دی کشمیر فائلس' پر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے صدر ناداب لپیڈ کے فلم کو پروپیگنڈہ بتائے جانے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جن ریاستوں میں اس فلم کے لیے ٹیکس فری ہوئی تھی وہاں کے وزیر اعلیٰ معافی مانگیں۔ Pappu Yadav Slams Mohan Bhagwat

یہ بھی پڑھیں : Mohan Bhagwat Statement بھارت میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے، موہن بھاگوت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.