ETV Bharat / state

آکسیجن پلانٹ کے مالک نے جان کی حفاظت کے لیے انتظامیہ سے فریاد کی - urdu news etv bharat

گیا ضلع میں کورونا کے معاملے بڑھنے سے علاقے میں قائم واحد آکسیجن پلانٹ کے مالک کو لوگوں کی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ان کی تحریری شکایت پر مجسٹریٹ کی موجودگی میں آکسیجن تقسیم کرایا جا رہا ہے۔

Naiyar ahmed
نئیر احمد
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 9:10 AM IST

ضلع کے واحد آکسیجن پلانٹ سے آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہونے پر کمپنی کے مالک کو دھمکیاں ملنی شروع ہوگئی ہیں۔ آکسیجن پلانٹ کے مالک پر انتظامیہ اور نجی طور پر آکسیجن لینے والوں کا دباؤ ہے۔ پلانٹ کے مالک نیئر احمد کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ نیئر احمد نے پولیس اور انتظامیہ سے سیکورٹی اہلکار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گیا: ضلع کا واحد گیس پلانٹ

بہار کے گیا میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے دوران ہسپتال، آکسیجن پلانٹ سبھی جگہوں پر حالات بے قابو ہوگئے ہیں۔ کووڈ ہسپتال انوگرہ نارائن ہسپتال میں آئی سی یو میں بیڈس خالی نہیں ہیں تو گیا ضلع کے واحد آکسیجن پلانٹ میں آکسیجن کی کمی وجہ سے مجسٹریٹ کی تعیناتی کرنی پڑی ہے۔

پلانٹ کے مالک پر دباؤ اتنا ہے کہ وہ اپنی جان کی حفاظت کے لیے انتظامیہ سے فریاد کر رہے ہیں۔ کورونا سے قبل کیپیٹل ایجنسی کے ذریعہ انوگرہ نارائن ہسپتال سمیت جہان آباد، ارول اور نوادہ ضلع کے سرکاری ہسپتالوں سمیت نجی کلینک و ہسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی کی جاتی رہی ہے۔

اب کورونا کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے آکسیجن کا مطالبہ بڑھ گیا ہے۔ اس کی وجہ سے پلانٹ کے مالک پر نہ صرف انتظامیہ کی جانب سے دباؤ ہے بلکہ ویسے لوگ جو کورونا کے مریض ہیں اور وہ ہوم آئیسولیشن میں ان کے رشتے دار آکسیجن کے لیے پلانٹ کے مالک کو دھمکی دے رہے ہیں۔

the-owner-of-the-oxygen-plant-pleaded-with-the-management-to-save-his-life
کیپیٹل گیس پلانٹ، گیا

پلانٹ کے مالک کو لوگ صاف طور پر کہہ رہے ہیں کہ اگر ان کے رشتے دار کو کچھ ہوا تو انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ پلانٹ کے مالک نیئر احمد نے ضلع انتظامیہ کو تحریری طور پر شکایت دے کر پولیس فورس اور مجسٹریٹ کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے کیپیٹل آکسیجن ایجنسی کی سپلائی اپنی نگرانی میں کرانے کے لیے مجسٹریٹ اور پولیس کی تعیناتی کی ہے۔ اس پر نیئر احمد نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹ یہاں موجود نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.