ETV Bharat / state

اویسی طالبانی سوچ رکھتے ہیں: بی جے پی رکن اسمبلی - Owaisi is of Taliban thinking: BJP MLA

بہار کے مدھوبنی ضلع کے بسفی سے بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر بچول نے کہا کہ ملک کے اندر اویسی جیسی سوچ رکھنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں، جنہیں ملک کے اندر رہنے میں دقعت ہے وہ افغانستان چلے جائے۔

Owaisi is of Taliban thinking: BJP MLA
Owaisi is of Taliban thinking: BJP MLA
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 10:51 AM IST

بہار کی سیاست میں اپنے بیانوں سے سرخیوں میں رہنے والے مدھوبنی ضلع کے بسفی سے بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر بچول نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی کو طالبانی ذہنیت والا شخص قرار دیا ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بچول نے کہا کہ اویسی دوسرے جناح بننا چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم نریندر مودی کے رہتے ہوئے ایسا نہیں ہوگا۔

بچول نے کہا کہ اویسی جیسے لوگ فرقہ پسندانہ سوچ اور غزوہ الہند کی سوچ رکھنے والے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کی مسجدوں میں گولیاں چلتی ہیں، بھارت میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے سوال کیا کہ افغانستان کے حالات پر 'لبرل گینگ' خاموش کیوں ہے۔ وہ افغانستان پر بات کیوں نہیں کر رہے ہیں؟

بچول نے کہا بھارت کے لوگ امن پسند ہیں، اور یہاں کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا جو بھی لوگ شدت پسندی کی حمایت کرتے ہیں ایسے لوگوں کو یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، وہ افغانستان چلے جائیں۔ وہاں پٹرول ڈیزل سستا ہے، مکان بھی سستا ہے۔ وہاں جاکر دیکھیں تب بھارت کے بارے میں بات کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.