ETV Bharat / state

عالمی یوم معذور کے موقع پر ثقافتی پروگرام کا انعقاد - سبھاش اسٹیڈیم میں معذورین کے لئے ایک ثقافتی پروگرام کی تقریب

ضلع پروگرام آفیسر پروین کمار نے کہا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو کئی ایسے معذور ملیں گے جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔

عالمی یوم معذور
عالمی یوم معذور
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 1:06 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ہر برس 3 دسمبر کو عالمی یوم معذور کے طور پر منایا جاتا ہے، اسے منانے کا مقصد معذورین کے تئیں لوگوں کے نظریات میں تبدیلی لانا اور انہیں ان کے حقوق سے بیدار کرنا ہوتا ہے، نیز معذورین کے لئے مرکزی و ریاستی حکومت کی جانب سے چل رہے منصوبوں سے آشنا کرانا ہوتا ہے، اس دن کا مقصد معذورین کی ترقی، فلاحی منصوبے اور انہیں سماج میں برابری کا درجہ ملے اس پر غور و خوض کیا جاتا ہے۔

عالمی یوم معذور

اسی ضمن میں ارریہ شہر کے سبھاش اسٹیڈیم میں معذورین کے لئے ایک ثقافتی پروگرام کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلع کے 6 سے 18 برس کی عمر کے طلبا و طالبات تقریباً 250 کی تعداد میں شریک ہوئے اور پروگرام کے دیگر کھیل کود میں حصہ لیا۔

پروگرام میں سائیکل ریس، جلیبی دوڑ، دوڑ کا مقابلہ، تصویری مقابلہ، موسیقی مقابلہ شامل ہے، مقابلے میں اول، دوئم اور سوم آنے والے طلبا کو ضلع پروگرام آفیسر پروین کمار نے میڈل، سند اور اعزاز سے نوازا نیز 100 میٹر کے دوڑ مقابلہ میں اول عامر عالم، عاشق دوم اور عامر حسن نے سوم پوزیشن حاصل کی جبکہ سائیکل ریس مقابلہ میں اول عبدالرحمان، دوم گڈو کمار ٹھاکر اور ممتاز عالم تیسرے مقام پر رہے، اس موقع پر طلبا کے ساتھ ان کے سرپرست بھی موجود رہے۔

عالمی یوم معذور
عالمی یوم معذور

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلع پروگرام آفیسر پروین کمار نے کہا کہ تاریخ اٹھا کر دیکھیں تو کئی ایسے معذور ملیں گے جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے، معذوری جسم سے ہو سکتی ہے مگر ارادہ اور عزم مضبوط ہو تو بڑا سے بڑا کام انجام دیا جا سکتا ہے، اس طرح کے پروگرام کرانے کا مقصد ان کے درمیان خوداعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ سماج میں یہ خود کو کسی سے کمتر نہ سمجھیں، ان کے ساتھ ہمدردی کا معاملہ ہو تاکہ انہیں اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کا موقع ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.