ETV Bharat / state

Conducting Urdu Seminar اردو زبان سیل پٹنہ کے زیراہتمام فروغ اردو سمینار و مشاعرہ کا انعقاد - پٹنہ کلکٹریٹ کے ہال میں سمینار منعقد

پٹنہ میں منعقد ایک ادبی تقریب سے ضلع کلکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ایس بننے کے بعد ٹریننگ کے دوران اردو زبان منتخب کیا تھا جو دوران ٹریننگ ہر آئی اے ایس کے لئے کسی ایک اضافی زبان کا سیکھنا لازمی ہے، اسی دوران میں نے اردو سیکھنے کے لیے بڑی محنت کی تھی۔Conducting an Urdu seminar in the hall of Patna Collectorate

مشاعرہ کا انعقاد
مشاعرہ کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 5:56 PM IST

Updated : Jan 8, 2023, 8:04 PM IST

پٹنہ : اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے، جسے پوری ریاست سمیت پٹنہ ضلع میں بھی پوری مستعدی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔ اسی ضمن میں پٹنہ کلکٹریٹ کے سمینار ہال میں ضلع سطحی فروغ اردو سمینار، مشاعرہ و اردو عمل گاہ کا انعقاد عمل میں آیا، پروگرام کا افتتاح ضلع کلکٹر ڈاکٹر چندر شیکھر نے شمع روشن کر کے کیا۔ اس موقع پر شہر پٹنہ کے سرکردہ شخصیاتکے علاوہ مختلف مکتبہ سے تعلق رکھنے والے شخصیات بھی موجود رہے. نئی نسل میں اردو کے تئیں محبت اور جوش و جذبہ پیدا کرنے کے مقصد سے اسکول کے طلبا و طالبات کی تقریر کا بھی ایک حصہ مختص تھا جس کے تحت اردو زبان کی اہمیت پر مختلف اسکولوں کے گیارہ طلبہ و طالبات نے تقریر پیش کیں۔Conducting an Urdu seminar in the hall of Patna Collectorate

مشاعرہ کا انعقاد

اس موقع پر صحافی عتیق الرحمن شعبان نے اردو کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ بہار میں اردو کو فروغ دئے جانے کے لیے بہت ایماندارانہ کوششیں کی جا رہی ہیں، لیکن اس کے باوجود چند اہم مسائل بھی درپیش ہیں جن کی نشاندہی سے یقینی طور پر حکومت و انتظامیہ کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر تقریری مقابلہ میں بہترین تقریر پیش کرنے والے طلبہ و طالبات کو ضلع کلکٹر چندر شیکھر نے توصیفی سند سے بھی نوازا اور تابناک مستقبل کی دعائیں دیں.

پروگرام کی نظامت کر رہے ڈاکٹر نور السلام ندوی نے مختلف مواقع پر اردو کے بہترین اشعار پیش کر سامعین کو محظوظ کرتے رہے، پروگرام سے ایڈیشنل کلکٹر نوشاد احمد ، اردو زبان سیل کے انچارج افسر اشوک کمار داس، پروفیسر توقیر عالم، صحافی عمران صغیر، ڈاکٹر شبانہ پروین، ثریا جبیں اور سمیہ فاطمی نے بھی اظہار خیال کیا۔ ایوب گرلس ہائی اسکول کی طالبہ ثانیہ صبا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو ایک شیریں زبان ہے جس کی مٹھاس کانوں میں رس گھولتا ہے۔

جبکہ شما صدیقی نے کہا کہ اردو میں کیریئر کے بہترین مواقع ہیں، ساتھ ہی یہ ایک عالمگیر زبان ہے جس کا مقابلہ کسی دوسرے زبان سے نہیں۔ ایک نشست کے بعد دوسری نشست میں محفل شعر و سخن کا آغاز ہوا جس میں شعراء حضرات نے اپنے کلام پیش کئے۔

مزید پڑھیں:Political Leaders Slams Bihar Govt سنہ 2022، بہار کی اردو آبادی کے لیے مایوس کن یا تشفی بخش۔۔؟

Last Updated : Jan 8, 2023, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.