ETV Bharat / state

قبرستان کی حدبندی کے کاموں میں تاخیر پر کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم - گیا کی خبریں

گیا میں قبرستان کی چار دیواری کی گھیرا بندی میں تاخیر کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دیا جائے گا، بلیک لسٹ قرار دیے جانے کے بعد کمپنی یا ٹھیکیدار سرکاری کاموں کو نہیں کر پائیں گے۔

قبرستان کی چار دیواری کے کاموں میں تاخیر پر کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم

author img

By

Published : Aug 25, 2021, 4:45 PM IST

بہار کےگیا میں واقع ایک قبرستان کی چار دیواری کے کاموں میں تاخیر کا سخت نوٹ لیا گیا ہے۔ ضلع میں 2012 سے اب تک 62 قبرستان کی باونڈری وال کی تعمیر کا کام مکمل ہوا ہے جبکہ اس دوران تقریباً 100 قبرستان کی حد بندی کےلیے منظوری دی گئی تھی لیکن مقامی سطح پر تنازعات کی وجہ سے بعض قبرستانوں کی حد بندی نہ ہوسکی۔ کچھ قبرستان ایسے بھی ہے جہاں کوئی تنازعہ نہیں ہے لیکن ایسے قبرستانوں کی حد بندی کا کام ابھی تک مکمل نہ ہونے پر کنٹراکٹز کے خلاف سخت کاروائی کی گئی۔

قبرستان کی چار دیواری کے کاموں میں تاخیر پر کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم
قبرستان کی چار دیواری کے کاموں میں تاخیر پر کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں:ذات پر مبنی مردم شماری ملک کے مفاد میں: نتیش کمار

مسلسل شکایتوں کےبعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے متعلقہ انجنئیر اور افسران سے اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد تعمیری کاموں میں تاخیر پر کمپنی یا ٹھیکیداروں پر پابندی لگانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کنٹراکٹرز کو بلیک لسٹ کرنے کے علاوہ منظور شدہ رقم کو واپس لینے کا بھی حکم دیا۔

ڈی ایم نے ایگزیکٹو انجنئیر اور مقامی سرکل افسر و تھانہ انچارج کے تعاون سے قبرستان کی چار دیواری کی گھیرا بندی میں تیزی لانے کی ہدایت بھی دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.