سابق وزیر اور انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما طارق انور نے کہا کہ مودی کی جیت سے اپوزیشن جماعتیں انتہائی خوفزدہ ہیں، آنے والے دنوں میں بہار میں اسملبلی انتخابات ہونے والےہیں، لہذا تمام لوگوں کی نگاہیں الیکشن کے نتائج پر جمی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ مودی جی کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد لوگ ان سے اس بات کی توقع رکھ رہے تھے حالات بہتر ہونگے، تاہم ابھی تک کچھ بھی نھیں بدلا ہے، جبکے شر پسند عناصر اور متحرک ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خاں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بھارت کواپنے شرطوں پر سختی کے ساتھ عمل کرنا چاہئیے اور جلد بازی نھیں کرنی چاہپیے، انھوں نے جس طریقے سے مودی کو دوبارہ مبارک بادی پیش کی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری تقریب کے حوالے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ کسی پنڈت نے انھیں 30 تاریخ کو حلف بردای کی صلاح دی ہو، کیونکہ وہ اس قسم کی چیزوں میں اعتماد رکھتے ہیں۔