ETV Bharat / state

کیمور: فائرنگ کے دوران ایک شخص زخمی - One person was injured in the shooting in kaimur

بھبوا تھانہ علاقے کے سگٹھی گاؤں کے قریب تین نامعلوم بدمعاشوں کی جانب سے ایک شخص پر فائرنگ کی گئی۔ اس واقعہ میں گولی لگنے سے شخص زخمی ہو گیا۔

One person was injured in the shooting in kaimur

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 8:16 PM IST

ریاست بہار کے کیمور ضلع ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک بستی میں نا معلوم بدمعاشوں کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جسے پرائمری طبی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لیے وارانسی ریفر کر دیا۔

وہیں دوسری جانب فائرنگ کے بعد فرار ہو رہے تین بدمعاشوں میں سے ایک کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا اور جم کر پٹائی کر دی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ واقع جمہ کے روز دو پہر میں پیش آیا۔ زخمی شخص کی پہچان جمونت سنگھ عرف نچک سنگھ ولد پرہلاد سنگھ موضع سگٹھی کے طور پر کی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ اس حادثہ کے بعد گولیوں کی آواز سن کر موقع پر پہنچے ہجوم نے بھاگ رہے ایک بدمعاش کو پکڑ لیا۔ جبکہ دو بدمعاش موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب گاؤں والوں نے زخمی شخص کو بھبوا کے صدر اسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد زخمی کو وارانسی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچے ہلاک

اس سلسلے میں پولیس انسپکٹر بھبھوا رامانند منڈل نے بتایا کہ 'سگٹھی گاٶں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے جس میں ایک شحص زخمی ہو گیا۔ وہیں واقع کو انجام دیکر بھاگ رہے تین بدمعاشوں میں سے ایک کو مقامی لوگوں نے پکڑ لیا۔'

رامانند منڈل نے بتایا کہ 'گرفت میں آیا بدمعاش رنجیت بند ولد مصافر بند گاؤں سیسودہ تھانہ رام گڑھ، ضلع کیمور کا رہائشی ہے جسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'پچھ گچھ کے بعد مناسب قانونی کارروائی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.