ذرائع کے مطابق موتی یادو نامی شخص گاؤں کے ہی سیوان میں جانوروں کو چرا رہا تھا۔
اسی دوران تیز بارش کے ساتھ بجلی کڑکنا شروع ہوگئی۔ تبھی موتی یادو بھاگ کر ایک درخت کے نیچے چھپ گیا لیکن اسی وقت وہ آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے۔
اسی وقت اس درخت کے نیچے کئی اور لوگ بھی پناہ لیے ہوئے تھے جن میں سے دو افراد کو ہلکی آنچ بھی لگی ہے۔
کرمچٹ تھانہ پولس نے اطلاع ملنے کے بعد لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کو سپرد کر دیا۔
بھبھوا اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی رام چندر سنگھ یادو اور سماجی کارکن جوگیشور سنگھ یادو، نے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ لواحقین کو جلد از جلد 4 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔