ETV Bharat / state

شیخ پورہ میں دو فرقوں کے درمیان جھڑپ - بہار نیوز

بہار میں ضلع شیخ پورہ کے اریری تھانہ علاقے میں مورتی وسرجن کے دوران دو فرقوں کے درمیان ہوئی پتھربازی میں اریری جنتا دل یونائیٹیڈ کے بلاک صدر کی موت ہوگئی اور دونوں فرقوں کے تین لوگ زخمی ہوگئے۔

دو فرقوں کے درمیان جھڑپ میں ایک ہلاک
دو فرقوں کے درمیان جھڑپ میں ایک ہلاک
author img

By

Published : Feb 2, 2020, 1:54 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:30 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیا شنکر نے بتایا کہ سنئیا گاؤں میں ماں سرسوتی کی مورتی وسرجن کرنے جارہے لوگوں پر ایک فرقے کے لوگوں نے پتھربازی کردی، جس کے بعد دوسرے فرقے کے لوگ بھی پتھر بازی کرنے لگے۔ دونوں کی جانب سے ہوئے پتھراؤ کے واقعہ میں کل چار لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے شیخ پورہ صدراسپتال میں داخل کرایاگیا ہے، جہاں اریری کے جے ڈی یو بلاک صدر نند کمار کشواہا عرج امت وشواس (55)کی موت ہوگئی۔

دیا شنکر نے بتایا کہ شدید طورپر زخمی منٹو مہتو کو بہتر علاج کے لئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے جبکہ دوسرے فرقے کے دو زخمی لوگوں کا علاج شیخ پورہ صدر اسپتال میں جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کشواہا کی موت کے احتجاج میں آج صبح کچھ لوگوں نے شہر کے پٹیل چوک پر ٹائر جلاکر سڑک جام کردی تھی، جسے ختم کردیاگیا ہے۔

اس دوران،اطلاع ملتے ہی پولیس ڈپٹی انسپیکٹر جنرل(منگیر سب ڈیویژن)منو مہاراج جائےوقوع پر پہنچ کر کیمپ کررہےہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالات پوری طرح کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پانچ لوگوں کو گرفتار لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کےلئے مشتبہ مقامات پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 9:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.