ETV Bharat / state

Patna Lathi Charge Issue پٹنہ لاٹھی چارج پر ہم پارٹی نے حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا - Ham party demanded the dismissal of the government

گیا ضلع میں بھی پٹنہ لاٹھی چارج پر بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ ہندوستانی عوام مورچہ سیکولر کے قومی صدر و سابق ریاستی وزیر سنتوش مانجھی نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرکز اور صدر جمہوریہ سے بہار حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Patna Lathi Charge Issue
Patna Lathi Charge Issue
author img

By

Published : Jul 14, 2023, 2:54 PM IST

پٹنہ لاٹھی چارج پر ہم پارٹی نے حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا

گیا: بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں بی جے پی کے مارچ کے دوران ایک کارکن کی موت ہونے کے معاملہ کے سلسلہ میں حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے، سابق ریاستی وزیر سنتوش مانجھی نے پٹنہ میں لاٹھی چارج معاملے میں صدر جمہوریہ سے ریاستی حکومت کو برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اُنہوں نے کہا کہ پٹنہ کے گاندھی میدان سے بی جے پی اساتذہ بحالی عمل اور دیگر مطالبات کو لے کر ودھان سبھا کا گھیراؤ کرنے جارہی تھی جہاں نتیش حکومت کی پولیس انتظامیہ نے لوگوں پر لاٹھی چارج کیا، جس کے دوران بی جے پی کے ایک کارکن کی بھی موت ہوگئی، جب کہ کئی سابق وزراء اور ایم پی کو بھی زدوکوب کیا گیا ہے۔ انہیں بھی چوٹیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم پارٹی کے قومی صدر سنتوش سمن نے کہا کہ نتیش کمار نے لاٹھی چارج کراکر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے، نتیش حکومت ایک آمرانہ حکومت بن چکی ہے، یہ جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے، ہر شخص کو پرامن احتجاج کرنے کا حق ہے، اس لیے ہم پارٹی اور انہوں نے صدر جمہوریہ ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے برطرف کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بغیر کسی ہنگامی صورتحال کے اس طرح پیٹنا واضح ہے کہ پہلے سے حکومت نے طے کر رکھا تھا کہ آتے ہی لاٹھی برسنا شروع کردیا جائے۔ اس کی تحقیقات اعلیٰ درجے کی ہوگی تبھی معاملے کا انکشاف ہوگا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو کچھ وزیر اعلیٰ نے اچھا کام کیا تھا۔ سب کی مٹی پلید کررہے ہیں۔ انہوں نے پوچھے جانے پر کہ بی جے پی کے کارکنان نے لاء اینڈآرڈر کو بگاڑنے کی کوشش کی، پولیس والوں پر مرچ پاوڈر پھینک کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پولیس کو سختی کرنی پڑی جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ اب حکومت کے لوگوں کا بہانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.