ETV Bharat / state

Tejashwi Yadav on Bihar Govt: بہار اسمبلی میں افسران کے ذریعہ غلط جواب دینے پر تیجسوی چراغ پا - بہار اسمبلی میں افسران کے ذریعہ غلط جواب دینے پر تیجسوی چراغ پا

تیجسوی یادو نے کہا کہ 'بہار اسمبلی میں منریگا روزگار سے جُڑے ڈاٹا غلط پیش کرنے والے افسران پر حکومت سخت سے سخت کارروائی کرے۔' Tejashwi Yadav on Bihar Govt

بہار اسمبلی میں افسران کے ذریعہ غلط جواب دینے پر تیجسوی چراغ پا

author img

By

Published : Mar 10, 2022, 2:28 PM IST

بہار اسمبلی میں آج اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب تیجسوی یادو کے ذریعہ پوچھے گئے سوال کہ منریگہ منصوبہ کے تحت حکومت کی جانب سے کتنے بے روزگاروں کو روزگار دیا گیا۔ Employment under MNREGA scheme in Bihar

حکومت کی جانب سے تیجسوی یادو کے سوال کا جواب آن لائن دیا گیا جو غلط ثابت ہوا، اس مسئلے پر تیجسوی یادو نے ایوان کے صدر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'جب ایوان کے اندر اراکین اسمبلی کو حکومت کے افسران غلط جواب دے رہے ہیں تو باہر کیا حال ہوگا، سمجھا جا سکتا ہے۔' Tejashwi Yadav on Bihar Government officials

بہار اسمبلی میں افسران کے ذریعہ غلط جواب دینے پر تیجسوی چراغ پا

انہوں نے کہا کہ 'میں وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ غلط جواب دینے والے افسران پر حکومت سخت سے سخت کارروائی کرے، جس پر ریاستی وزیر شرون کمار نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر جانچ کرا کر ایوان کو رپورٹ پیش کر دیں گے۔'

بعد ازاں اسمبلی ہال سے نکل کر اسمبلی احاطہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ 'ہم نے حکومت سے سوال کیا تھا کہ گزشتہ 2020-2021 سال میں منریگہ منصوبہ کے تحت کتنے لوگوں نے کام کے لیے درخواست پیش کی اور حکومت نے کتنے لوگوں کو کام دیا۔ تو مجھے جو جواب فراہم کیا گیا وہ یہ ہے کہ بہار کے 62 لاکھ 97 ہزار لوگوں نے کام کے لیے درخواست پیش کی جن میں 61 لاکھ 97 ہزار لوگوں کو منریگہ منصوبہ کے تحت کام دیا گیا۔ مطلب 99.81 فیصد لوگوں کو روزگار ملا، جب ہم نے منریگہ منصوبہ کا آفشیل ویب سائٹ چیک کیا تو دیکھ کر حیرانی ہوئی اور افسران کی چوری پکڑی گئی۔'

منریگہ ویب سائٹ پر جو تفصیلات درج ہے اس کے مطابق بہار کے 1 کروڑ 53 لاکھ لوگوں نے کام کے لیے درخواست پیش کی ہے، اس کا مطلب متعلقہ محکمہ کے افسران نے ایوان میں فرضی ڈاٹا پیش کر ہم لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے، اب تک اس طرح نہ جانے کتنے فرضی ڈاٹا پیش کیا گیا ہو اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت افسران کے ذریعہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کا کھیل کھیل رہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.