اس موقع پر این ایس یو آئی دربھنگہ کے صدر تری بھون کمار نے خون کا عطیہ دیا-
اس موقع پر ضلع صدر تری بھون کمار نے کہا کہ میں اپنے رہنما جواں دلوں کی دھڑکن راہل گاندھی کا یوم پیدائش مناتے ہوئے خون عطیہ کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی سوچ یہ بھی ہے کہ کانگریس پارٹی کے کارکنان کا خون ملک کے ضرورت مند لوگوں کے کام آ سکے-
راہل گاندھی کی سوچ پر طلباء مزدوروں اور کسانوں کو عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
اس عالمی بحران کے وقت بھی ملک اور ریاست کے لئے این ایس یو آئی ہر طرح سے تیار ہے
اس موقع پر سیتا رام چودھری، شنکر کمار جھا، رام نارائن جھا، میڈیا انچارج کالی چرن وغیرہ موجود تھے-