ETV Bharat / state

Award for Best Essay Writing: نوشین عائشہ بہترین مضمون نگاری کے لیے ایوارڈ سے سرفراز - بہار کی اردو خبریں

ضلع گیا کی رہنے والی نوشین عائشہ کو قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی نے سابق صدر جمہوریہ اے پی جے عبدالکلام پر بہترین مضمون نگاری کے لیے انعام و ایوارڈ سے نوازا۔ Nousheen Ayesha felicitated with NCPUL Award

بہترین مضمون نگاری کے لیے ایوارڈ ستے سرفراز
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 8:49 PM IST

ضلع گیا کے گروا بلاک میں واقع گاؤں بگاہی کی رہنے والی نوشین عائشہ Nousheen Ayesha کو قومی کونسل برائے فروغ اردو دہلی کے ذریعے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔نوشین عائشہ کے والد محمد علاؤالدین نے بتایا کہ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی نے ان کی بیٹی کو انعام و اکرام سے نوازا ہے۔دراصل قومی کونسل کی جانب سے ملک کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام مرحوم کی یوم پیدائش کے موقع پر بعنوان 'عبدالکلام کے خوابوں کا بھارت' قومی سطح پر اردو زبان میں ایک مضمون نویسی کا انعقاد کیا تھا۔جس میں نوشین عائشہ نے بھی حصہ لیا ۔نوشین نے اس میں بہترین کارکردگی پیش کی۔نوشین کے مضمون کو کونسل کے ذریعے منتخب کیا گیا اور اسے انعام واکرام سے نوازا گیا۔ Nousheen Ayesha felicitated with NCPUL Award for Best Essay Writing

نوشین نے کہا کہ اس سے نوشین کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اردو زبان کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔نوشین کو انعام ملنے پر والدین اور رشتہ داروں میں بھی خوشی کی لہر ہے واضح ہوکہ یہ پروگرام قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تحت ہوا تھا جس میں نوشین کو انعام واکرام اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.