ETV Bharat / state

بہار میں بجلی کے استعمال کے لیے کرنا ہوگا سم کارڈ کی طرح ریچارج - محکمہ توانائی کی جانب سے بجلی کا استعمال

محکمہ توانائی نے بجلی کی چوری اور کم یونٹ تاہم کھپت زیادہ ہونے کے معاملے کو روکنے کے لیے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ محکمہ اب پری پیڈ میٹر لگائے گا اور ضلع گیا میں اس کا آغاز آئندہ 15 دسمبر سے ہوگا۔ بہار کے باشندے موبائل سم کارڈ کی طرح ہی ریچارج کرائیں گے اور اسکے بعد ہی ان کو بجلی کی فراہمی ہوگی۔ Smart Meter In Gaya

بہار میں بجلی کے استعمال کے لیے کرنا ہوگا سم کارڈ کی طرح ریچارج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 11:35 AM IST

بہار میں بجلی کے استعمال کے لیے کرنا ہوگا سم کارڈ کی طرح ریچارج

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ توانائی کی جانب سے بجلی کا استعمال کرنے والوں کے یہاں اسمارٹ پری پیڈ ڈیجیٹل میٹر لگیں گے۔ اسکے لیے محکمہ توانائی نے تیاری شروع کردی ہے ، 15 دسمبر سے گیا میں اسکا آغاز ہوگا ، گیا ضلع میں 6 لاکھ سے زیادہ پری پیڈ میئر لگیں گے حالانکہ بہار میں پہلے سے پری پیڈ ڈیجیٹل میٹر لگانے کا عمل جاری ہے۔

اب تک 21 لاکھ 84 ہزار لگائے جاچکے ہیں تاہم ابھی 1 کروڑ 71 لاکھ 5 ہزار پری پیڈ میٹر لگانے کا ہدف ہے۔اس میٹر کو لگانے کے لیے کوئی چارج نہیں ہے اور نا ہی میٹر کا پیسہ لیا جائے گا البتہ بغیر ریچارج کے بجلی فراہم نہیں ہوگی۔ریچارج کے لیے کسٹمرز کو کہیں بھاگ دوڑ کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہے ۔وہ خود سے ریچارج کر سکتے ہیں۔یہ اطلاع آج خواجہ جمال پروٹوکول آفیسر نے دی ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ بجلی کے صارفین کو پری پیڈ میٹر لگانا لازمی ہے۔ اس لیے سبھی کو پری پیڈ میٹر لگانے میں تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ گیا ضلع کے شہری اور دیہی علاقوں میں میٹر لگایا جائے گا یہاں کل 6 لاکھ پانچ ہزار 164 میٹر لگیں گے اس کام کو انٹیلی اسمارٹ کمپنی کے ذریعے کیا جائے گا۔ پری پیڈ میٹر لگانے کے کام کو بہار ہیڈ کوارٹر سے بھی نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ خاص طور سے سی ایم ڈی اور آئی ایس افسر سنجیو ہنس کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور دونوں ایم ڈی کے ذریعے روزانہ میٹر انسٹالیشن کی اپڈیٹ لی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی کے ہر سرکل میں کیمپ لگا کر صارفین کو اسمارٹ میٹر کے موضوع پر بیدار کیا جا رہا ہے۔افواہیں جو گردش کر رہی تھیں اس حوالے سے بھی انہیں تفصیلی معلومات فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے اسمارٹ پری پیڈ میٹر کے فوائد کے تعلق سے بھی کہا کہ یہ انتہائی فائدہ مند ہے کیونکہ اسے بہتر ڈھنگ سے استعمال پر بجلی کی بچت بھی ہوگی۔ ساتھ ہی انہوں نے میٹر لگوانے کے وقت صارفین سے اپیل کی کہ وہ اپنا موبائل نمبر ضرور درج کرائیں تاکہ میٹر لگنے کے بعد ریچارج کریں گے تو ساری تفصیل رجسٹرڈ موبائل نمبر پر میسج کے ذریعے ملتی رہے گی۔

ساتھ ہی اسے ایپ کے ذریعے صارفین یومیہ ہفتہ واری اور یا ماہانہ بجلی کھپت کے تعلق سے بھی تفصیل دیکھ سکتے ہیں اور اپنی ضروریات کے مطابق میٹر ریچارج کرنے کی بھی سہولت ہے۔ اس کے لیے بل جمع کرنے کی غرض سے بجلی دفتر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔آٹومیٹک بلنگ فیچر سے مزین اسمارٹ میٹر میں ایرر فری بلنگ ہوتی ہے ، ساتھ ہی اُنہوں نے بتایا کہ چارج ختم ہونے کے تین دن میں بجلی کی فراہمی بند ہوجائے گی اور خاص بات یہ ہے کہ ڈس کنکشن کا وقت صبح 10 سے ایک بجے کے درمیان ہوگا۔

چھٹیوں اور تہواروں کے موقع پر نہیں ہوگا ڈسکنیکشن

خواجہ جمال نے بتایاکہ کہ میٹر میں ایسا نظم کیا گیا ہے کہ ریچارج ختم ہونے کی وجہ سے ڈسکنکشن بہار حکومت کی تعطیلات ، تہوار اور اتوار کے دن نہیں ہوگا ،اسکے لیے خاص خیال رکھا گیا ہے ، ریچارج ختم ہونے پر صبح دس سے ایک بجے کے درمیان ہی بجلی کی فراہمی نہیں ہوگی لیکن ریچارج ہوتے ہی کچھ سکنڈوں میں ہی موبائل کی طرح بجلی فراہمی شروع ہوجائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:بچپن کے شوق نے کتوں کی تجارت سے کردیا وابستہ

انہوں نے کہا کہ اسمارٹ پری پیڈ میٹر لگانا بہار حکومت کا پروجیکٹ ہے ، کمپنی صرف لگانے کی کاروائی کو انجام دے رہی ہے ، محکمہ توانائی کی جانب سے میٹر نہیں لگوانے والوں پر کاروائی ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.