کورونا کی وجہ سے اس بار حالات بدلے ہوئے ہیں، نہ ہی مجالس میں ہجوم دکھائی دے رہا ہے۔ لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہی مجالس کا اہتمام کر رہے ہیں اور نوحہ خوانی، سوز خوانی اور سوز و سلام پڑھ رہے ہیں۔
بھاگلپور کے اردو بازار میں واقع جاوید یوسف نقوی کے گھر پر بنے امام باڑہ میں سینکڑوں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوتی تھی اور دیر شب تک مجلس ہوتی تھی، مرثیہ خوانی کا اہتمام ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہے۔ گھر کی چند لڑکیاں اپنے چند رشتہ داروں کی موجودگی میں سوز سلام پیش کر رہی ہیں اور اسی کڑی میں نویں محرم کو سجی محفل میں یہاں فضا نقوی، نجف زہرہ، نبع زہرہ نے خوش الحان آواز میں سوز و سلام پیش کیا۔ اس کے بعد شب زہرہ، فضا نقوی، نجف زہرہ، نبع زہرہ اور نزالیہ نے نوحہ خوانی کی۔