ETV Bharat / state

'نتیش کمار کو حکومت سے الگ ہو جانا چاہیے'

راشٹریہ جنتا دل کی رہنما رابڑی دیوی نے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر نکتہ چینی کی ہے۔ نتیش کمار نے سادھوی کے متنازع بیان کی مذمت کی ہے جس میں سادھوی نے مہاتمام گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا تھا۔

rabri devi
author img

By

Published : May 19, 2019, 1:28 PM IST

نتیش کمار نے کہا کہ'اس معاملے میں بی جے پی ان پر کیا کارروائی کرے گی، یہ پارٹی کا داخلی معاملہ ہے لیکن ہم اس طرح کے بیان کو ہرگز نظرانداز نہیں کر سکتے۔'

رابڑی دیوی نے نتیش کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ'سرکار سے الگ ہو جانا چاہیے تھا۔ اتنی تکلیف ہے پرگیہ ٹھاکر سے تو استعفیٰ دے کر الگ ہو جانا چاہیے ان کو۔'

'نتیش کمار کو حکومت سے الگ ہو جانا چاہیے'
'نتیش کمار کو حکومت سے الگ ہو جانا چاہیے'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں 40 میں سے 40 سیٹیں مل رہی ہیں اور عظیم اتحاد کو اطمینان ہے۔ 23 مئی کو تصویر صاف ہو جائے گی۔'

حزب اختلاف نے سادھوی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جو انہوں نے بیان دیا ہے وہ آر ایس ایس کے نظریات کا عکاس ہے۔'

پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکہ کی کلیدی ملزمہ ہے۔ بی جے پی کی طرف سے بھوپال پارلیمانی سیٹ سے انہیں انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے اے ٹی ایس کے چیف آنجہانی ہیمنت کرکرے کے تعلق سے متنازع بیان دیا تھا جو ممبئی میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ ان کے اس بیان پر چہار سو مذمت ہوئی تھی۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.