ETV Bharat / state

بہار میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے بڑے اصلاحات ہوئے: جے ڈی یو

جے ڈی یو نے سابقہ لالو۔ رابڑی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار میں قانون کا راج قائم ہوا ہے۔ وہیں، سال 1990 سے 2005 کے درمیان لالو۔ رابڑی حکومت میں 67249 لوگوں کا قتل ہوا تھا۔

جے ڈی یو
جے ڈی یو
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 10:44 PM IST

بہار میں برسر اقتدار جنتا دل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) نے جرائم کے معاملے پر سابقہ لالو۔ رابڑی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریاست میں قانون کا راج قائم کرنے کیلئے وسیع اصلاحات کئے ہیں۔

رکن کونسل اور جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان نیرج کمار اور ترجمان اروند نشاد نے جمعرات کو ورچوئل توسط سے منعقدہ پروگرام میں کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے قانون کا راج قائم کرنے کیلئے وسیع اصلاحات کئے۔

وزیراعلیٰ نے بہار میں تحقیق اور نظم و نسق کے لیے الگ ونگ قائم کیا۔ رپورٹ درج کرانے کے لیے تھانہ سے لیکر پولیس ڈائریکٹرجنرل تک کا نظم ہے۔ رجسٹرڈ پوسٹ کے توسط سے تھانہ سے لیکر ڈی جی پی کو عام عوام شکایت کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:بڑھتی مہنگائی کے خلاف 18-19 جولائی کو آرجے ڈی کا مظاہرہ: تیجسوی

ترجمان نے کہا کہ ملک بھر میں پہلی مرتبہ شروع ہوا پبلک شکایت سیل ، سب ڈویژنل دفتر میں درج کراکر مسائل سے عام عوام چھٹکارہ پاسکتی ہے ۔ بہار گواہ سرکشا یوجنا 2018 ریاست میں نافذہے ۔ اس معاملے میں کسی بھی طرح کے گواہوں کے ذریعہ اپنی جان کے خطرے کا اندیشہ ظاہر کرنے پر سیکوریٹی مہیا کرانے کیلئے بہار گواہ سرکشا یوجنا نافذ کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ 16 سالوں سے بہار میں قانون کا راج قائم ہے ۔ وہیں سال 1990 سے 2005 کے درمیان لالو۔ رابڑی حکومت میں 67249 لوگوں کا قتل ہوا۔ ڈکیٹی کے 32344 ، لوٹ کے 41934 ، سیندھ ماری کے 82304 ، فساد کے 167866 ، اغوا کے 5243 ، سڑک ڈکیتی کے 5157 ، سڑک لوٹ کے 19477 ، بینک ڈکیتی کے 331 ، بینک لوٹ کے 318 معاملے درج کئے گئے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.