ETV Bharat / state

بہار: ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا اعلان

خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے معاوضے کی رقم اور نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار کبھی بھی ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی قربانی اور بہادری کو نہیں بھول سکتا۔'

بہار: ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو 36-36 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

author img

By

Published : Jun 19, 2020, 10:07 AM IST

ریاست بہار کے وزیراعلی نتیش کمار نے جمعرات کو چین کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بہار کے تمام جوانوں کے اہل خانہ کو 36-36 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

معاوضے کی رقم کے علاوہ ریاستی حکومت ہلاک شدہ جوانوں کے اہل خانہ کو نوکری بھی دے گی۔

دراصل بھارت-چین سرحد پر واقع وادی گلوان میں ہوئے جھڑپ میں بہار کے 5 جوان ہلاک ہوگئے۔

جمعرات کے روز تمام فوجیوں کی لاشیں پٹنہ ایئرپورٹ پر پہنچی۔ اس موقع پر وزیر اعلی نتیش کمار نے تمام فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

خراج تحسین پیش کرنے کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار نے معاوضے کی رقم اور نوکری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'بہار کبھی بھی ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کی قربانی اور بہادری کو نہیں بھول سکتا۔'

انہوں نے کہا کہ 'ملک کے لئے جوانوں کی قربانی بے مثال ہے۔ ریاستی حکومت جوانوں کے اہل خانہ کو وزیر اعلی امدادی فنڈ سے معاوضہ دے گی۔

واضح رہے کہ 'پیر کے روز لداخ کی وادی گلوان میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کے 20 بہادر فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس معاملے پر پورے ملک میں چین کے خلاف غم و غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ چین کے خلاف پورے بھارت میں مظاہرے جاری ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.