پٹنہ 17 جولائی: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 4، دیش رتن مارگ واقع وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ کے احاطے میں منعقد ’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ‘ کے پروگرام میں شرکت کی۔ جنتا کے دربارمیں وزیر اعلیٰ‘ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ریاست کے مختلف اضلاع سے آئے 62 لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ان کے حل کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
آج 'جنتا کے دربارمیں وزیر اعلیٰ ‘ پروگرام میں محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ سماجی فلاح، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ طبقات بہبود محکمہ، محکمہ خزانہ، ایس سی ،ایس ٹی بہبود محکمہ، اقلیتی فلاح محکمہ۔، سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ، انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ، فن و ثقافت اور یوتھ محکمہ، لیبروسائل محکمہ،آفات مینجمنٹ محکمہ، دیہی ترقیات محکمہ، دیہی امور محکمہ، پنچایتی راج محکمہ، توانائی محکمہ، سڑک تعمیرات محکمہ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ، زراعت محکمہ، کوآپریٹو محکمہ، مویشی و ماہی پروری وسائل محکمہ، آبی وسائل محکمہ، صنعت محکمہ، شہری ترقیات و رہائش محکمہ، خوراک و صارفین تحفظ محکمہ، ٹرانسپورٹ محکمہ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی محکمہ، چھوٹے آبی وسائل محکمہ، منصوبہ بندی اور ترقی محکمہ، سیاحت محکمہ، تعمیرات محکمہ، کمرشل ٹیکس محکمہ، اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ، گنا صنعت محکمہ اور محکمہ قانون سے متعلق معاملات سنے گئے۔
’جنتا کے دربار میں وزیر اعلیٰ ‘ پروگرام میں مشرقی چمپارن ضلع کے ایک نوجوان نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پنچایت میں نل جل اسکیم کے تحت فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی صاف نہیں ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو شکایت کرنے کے بعد بھی اب تک کوئی بہتری نہیں آئی جس کی وجہ سے ہم آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
یہ بھی پڑھیں: یکساں سول کوڈ معاملہ، نتیش کمار سے مسلم پرسنل لا بورڈ کے وفد کی ملاقات
کٹیہار ضلع کی ایک آنگن واڑی کارکن نے التجا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ اسے سی ڈی پی او کی طرف سے مسلسل ہراساں کیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکمے کو مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔یواین آئی۔