ETV Bharat / state

غریبوں کی فلاح کے لیے بہتر کام کررہی ہے نتیش حکومت: کشواہا

author img

By

Published : Aug 19, 2021, 7:33 PM IST

اپندر کشواہا نے آج کہا ہے کہ ریاست میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ریاستی حکومت غریبوں اور ضرورتمندوں کی فلاح کے لئے بہتر کام کررہی ہے۔

غریبوں کی فلاح کیلئے بہتر کام کر رہی ہے نتیش حکومت : کشواہا

بہار میں حزب اقتدار جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے سینیئر لیڈر اور پارٹی پارلیمانی بورڈ کے صدر اپندر کشواہا نے آج کہا ہے کہ ریاست میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں ریاستی حکومت غریبوں اور ضرورتمندوں کی فلاح کے لئے بہتر کام کررہی ہے۔

کشواہا نے آج اورنگ آباد میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے فوت شدہ افراد کے اہل خانہ یا لواحقین کو چار لاکھ روپے کی امداد دینے والی بہار پہلی ریاست ہے، انہوں نے کہا کہ اس وبا میں یتیم ہوگئے بچوں کو فی ماہ 1500 روپے کا مالی تعاون فراہم کرنے کا منصوبہ بھی پوری ریاست میں نافذ ہے اور اس سے یتیم بچوں کو سہارا ملے گا۔

سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ بہار پبلک سروس کمیشن اور یونین پبلک سروس کمیشن کے مین امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کو تیاری کیلئے 50 ہزار اور ایک لاکھ روپے دینے کا نظم ریاستی حکومت نے کیا ہے۔

مزید پڑھیں:بہار: ذات کی بنیاد پر مردم شماری چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ نتیش کمار

اس سے طلباء و طالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات میں بہتر مظاہرہ کرنے میں تعاون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اب پرائمری اسکولوں کے پرنسپل عہدہ پر بحالی بہار پبلک سروس کمیشن کے توسط سے کی جائے گی۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام سے پرائمری ایجوکیشن میں متوقع بہتری ہوسکے گی۔

کشواہا نے کہا کہ ریاست کی خواتین اور نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے وزیراعلیٰ صنعتی منصوبہ لایا گیا ہے جس سے انہیں خود کفیل بنانے میں مدد ملے گی۔ پریس کانفرنس میں سابق رکن پارلیمنٹ ویریندر کمار سنگھ، سابق رکن اسمبلی رن وجے کمار، جے ڈی یو ضلع صدر وشوناتھ سنگھ اور پنٹو مہتا بھی موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.