نتیش کمار نے یہاں راشٹر پتی بھون کے کلچرل سنٹر میں منعقدہ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی پانچویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے مرکزی حکومت سے مسلسل بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ حاصل ہونے سے جہاں ایک طرف مرکز کے منصوبوں کے لئے مرکز کے فنڈ میں اضافہ ہو جائے گا، جس سے ریاست کو اپنے وسائل کا استعمال دیگر ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں میں کرنے کا موقع ملے گا"۔
وزیراعلی نے کہا کہ خصوصی ریاست کا درجہ پانے والی ریاستوں کے مطابق مرکزی مصنوعات و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) میں خاطر خواہ بھرپائی ملنے سے پرائیویٹ سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسا ہونے سے ریاست میں صنعتیں قائم ہوں گی، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔