ETV Bharat / state

کیمور میں کورونا سے نویں موت

author img

By

Published : Jul 27, 2020, 10:25 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں لوگ کورونا وائرس کے خطرے میں جی رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہاں کورونا کے خطرات میں کمی بھی نظر نہیں آ رہی ہے۔

کیمور میں کورونا سے نویں موت
کیمور میں کورونا سے نویں موت

ایک طرف مثبت کیسز کی تعداد بڑھ کر 438 کے قریب پہنچ گئی ہے وہیں ایک اور مثبت مریض کی موت ہو گئی۔

ضلع میں کورونا سے متاثر ہو کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9ہوگٸ ہے ۔ہلاک ہونے والے نویں مریض بھی ایک خاتون ہے جن کا تعلقموہن یاں سے ہے۔

اس سے قبل کل بھی جس مریض کی موت ہوئی تھی وہ بھی خاتون تھی اور ان کا تعلق بھی موہنیاں سے تھا۔ اس سے قبل ایک کانسٹبل کی موت ہوئی تھی وہ بھی موہنیا ں کا ہی رہاٸشی تھا۔

ضلع میں مسلسل تین دن سے کورونا سے موت ہو رہی ہے اور تمام کا تعلق موہنیاں سے ہے۔ سوموار کو جس عورت کی موت ہوئی ہے ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کسی مہلک مرض میں مبتلا تھی ۔لیکن انہیں جب بھبھوا چیک اپ کے لۓ لایا گیا تو جانچ کے دوران مثبت نکلی۔

جسے بہتر علاج کے لۓ پٹنہ این ایم سی ایچ بھیجا جا رہا تھا۔ تاہم موہنیاں بھبھوا ۔روڈ پر ہی دم توڑ دیا۔

یوں تو ضلع میں کورونا کے سلسلے میں پہلے سے ہی لوگوں میں خوف تھا ۔ہر طرف لوگ اس مرض سے دہشت میں ہیں ۔ایسے میں ہلاک ہونے والے کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے لوگ خوف میں جی رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.