بنگلور سے ریاست بہار کے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پہنچنے والے والوں کی ٹرین مقررہ وقت پر پہنچ گئی، ورنہ زیادہ تر خصوصی ٹرین دو دن کا سفر چار دن میں پورا کر رہی ہیں اور کئی ٹرین تو سات سات دن میں پہنچ رہی ہیں اور اس دوران مسافروں کو کتنی اذیتوں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔
بدھ کو بنگلورو، دہلی، سمیت کئی شہروں سے نو ٹرین بھاگلپور اسٹیشن پہنچی۔
مزدور جان جوکھم میں ڈال کر اپنے گھر پہنچ ہی رہے ہیں وہیں یہاں رہنے والوں نے جس طرح بیماری پر قابو پانے کے لیے 60 دنوں تک لاک ڈاؤن پر عمل کیا حکومت کی ناکامی کی سبب ان کی محنت پر پانی پھرتا دکھ رہا ہے، کیونکہ ریاستی حکومت پہلے آنے والے مزدوروں کو قرنطین مراکز میں رکھتی تھی لیکن اب نصف سے زیادہ مزدوروں کو یوں ہی گھر جانے دیا جا رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور خبر لکھے جانے تک بھاگلپور میں کورونا مریضوں کی تعداد 103 پہنچ گئی ہے۔ اگر مریضوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ جاری رہا تو آنے والے دن خطرناک ہوسکتے ہیں۔