سرکاری ذرائع نے بتایا کہ زبردست بارش سے گنگا، سون، پن پن، بوڑھی گنڈک، باگمتی، ادھوارہ گروپ، کوسی، مہانندا اور پرمان ندی کے سطح آب میں اضافہ سے پٹنہ، بھوجپور، بھاگلپور، نوادہ، نالندہ، کھگڑیا، سمستی پور، لکھی سرائے، بیگو سرائے، ویشالی، بکسر،کٹیہار، جہان آباد اور ارول ضلع میں آئے سیلاب سے کل 559 گاﺅں کی 21 لاکھ 45 ہزار آبادی متاثر ہوئی ہے۔ اس سے ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی ہے۔
مرکزی آبی کمیشن کے مطابق، گنگا ندی دیگھا گھاٹ میں 38 سینٹی میٹر، گاندھی گھاٹ میں 101، ہاتھی دہ میں 99 ،مونگیر میں 26، بھاگلپور میں75، کہل گاﺅں میں 123، سون ندی منیر میں 63، پن پن ندی شری پال پور میں 283، بوڑھی گنڈک ندی کھگڑیا میں 170، باگمتی ندی رونی سیدپور میں 89، ادھوارہ گروپ کمتول میں سات، کوسی ندی بلتارا میں 149 اور رکسول میں 160، مہانندا ڈھینگرا گھاٹ میں 22 اور جھاﺅ میں 47 اور پرمان ندی کی آبی سطح ارریہ میں خطرے کے نشان سے 43 سینٹی میٹر اوپر ہے۔