ETV Bharat / state

اینٹ بھٹہ تاجر قتل معاملے میں نو گرفتار - اسلحہ اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں

بہار کے ضلع اورنگ آباد ضلع میں راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کے سنیئر رہنما اور اینٹ بھٹہ تاجر محمد مرتضی علی قتل معاملے میں پولیس نے نو سابق نکسلیوں اور بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا ہے وہیں واقعہ میں شامل دو سازش کنندوں کی تلاش جاری ہے۔

ملزمین گرفتار
author img

By

Published : Nov 22, 2019, 9:11 PM IST

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک برنوال نے آج یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اورنگ آباد پولیس نے اس قتل کو چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے ایک ٹیم کی تشکیل اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ مہم راجیش کمار سنگھ اور سب ڈویژنل پولیس افسر انوپ کمار کی قیادت میں کی تھی۔ ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اس قتل معاملے کا پردہ فاش کر کے اس واقعے میں شامل بین اضلاع گروہ کے نوبدمعاشوں اور شوٹروں کو گرفتار کر لیا۔

برنوال نے بتایاکہ گرفتار بدمعاش، رہتاس، اورنگ آباد ار گیا ضلع کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں جبکہ اس واقعہ کا اہم سرغنہ نکسلی ویکاس یادو ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس قتل کی اہم وجہ اینٹ بھٹے سے لیوی کی وصولی بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار نکسلیوں اور بدمعاشوں کے پاس سے ریوالور، کارتوس دیگر اسلحہ اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔

Intro:Body:

FRIDAY

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.