ETV Bharat / state

NIA Raid این آئی اے کی تین ریاستوں میں چار مقامات پر چھاپے مار کارروائی - غزوہ ہند دہشت گردی کے ماڈیول کی تحقیقات

این آئی اے 'غزوہ ہند' دہشت گردی کے ماڈیول کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر بہار کے دربھنگہ اور پٹنہ، اتر پردیش کے بریلی اور گجرات کے سورت میں چھاپے مار رہی ہے۔ پوری خبر پڑھیں...

این آئی اے کی تین ریاستوں میں چار مقامات پر چھاپے مار کارروائی

author img

By

Published : Jul 2, 2023, 10:52 PM IST

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے تین ریاستوں میں چار مقامات پر چھاپے مار کارروائی کر رہی ہے۔ این آئی اے کے مطابق 'غزوہ ہند' دہشت گرد ماڈیول کا تعلق کالعدم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) سے تھا۔ بہار اے ٹی ایس اور دیگر ریاستی پولیس بھی اس معاملے میں این آئی اے کی مدد کر رہی ہے۔ این آئی اے کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ بہار کے دربھنگہ اور پٹنہ، اتر پردیش کے بریلی اور گجرات کے سورت میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے غزوہ ہند دہشت گردی کے ماڈیول کی جانچ کے تحت بہار کے دربھنگہ اور پٹنہ میں 8 گھنٹے تک چھاپے مارے۔ اس چھاپے نے پٹنہ اور دربھنگہ کے ان علاقوں میں ہلچل مچا دی۔ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پٹنہ کے پھولواری شریف میں ادارہ شریعت کے نزدیک ایک مذہبی کتاب کی دکان پر چھاپہ مارا۔ دوسری طرف، دوسری ٹیم نے دربھنگہ ضلع کے بہیدا تھانہ علاقے میں چھاپہ مارا۔ یہاں ایک مشکوک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ جس کا تعلق آئی ایس آئی سے بتایا گیا ہے۔

ٹیرر فنڈنگ ​​کیس میں 8 گھنٹے بعد پھلواری شریف اور دربھنگہ میں این آئی اے کے چھاپے این آئی اے کی ٹیم نے پھلواری شریف میں محمد ریاض الدین قاسمی کے گھر سے دو مشتبہ موبائل ضبط کئے۔ اسی دوران تھانہ بہیڈہ کے علاقے چھوٹکی بازار سے شمیع اللہ نامی نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا۔ این آئی اے کی ٹیم نے اتوار کو تقریباً 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد اسے چھوڑ دیا اور نوجوان سے پی آر باؤنڈ پیپر بھروایا۔ این آئی اے کی ٹیم غازیانہ گاؤں کے 4 نوجوانوں سے پوچھ گچھ کے بعد واپس لوٹ گئی۔

وہیں اس معاملے میں این آئی اے نے 6 جنوری کو بہار کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت میں مرغوب احمد دانش کے خلاف چارج شیٹ داخل کی۔ یہ کیس شروع میں پٹنہ کے پھلواری شریف پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا اور بعد میں این آئی اے نے 22 جولائی 2022 کو دوبارہ درج کیا تھا۔ این آئی اے کے مطابق دانش نام کا شخص پاکستانی شہری کے بنائے ہوئے واٹس ایپ گروپ 'غزوہ ہند' کا ایڈمنسٹریٹر تھا۔

اس نے ہندوستان کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یمن سمیت دیگر ممالک کے بہت سے لوگوں کو انتہا پسند بنانے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے سلیپر سیل بنانے کی نیت سے اپنے ساتھ ملایا تھا۔ دانش نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور بی آئی پی میسنجر پر 'غزوہ ہند' گروپ بنایا تھا۔ اس نے ایک اور واٹس ایپ گروپ بھی بنایا تھا جس کا نام 'بی ڈی غزوہ ہند بی ڈی' تھا اور اس میں بنگلہ دیشی شہریوں کو شامل کیا تھا۔ این آئی اے کے عہدیدار نے کہا کہ چھاپوں کی تکمیل کے بعد تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: NIA Raid in Muzaffarnagar مظفّر نگر میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.