ETV Bharat / state

NIA Raid In Bihar: بہار کے کئی اضلاع میں این آئی اے کا چھاپہ - بہار کے کئی اضلاع میں این آئی اے کا چھاپہ

ٹیرر ماڈیول معاملے میں پٹنہ میں این آئی اے کی ٹیم دربھنگہ اور نالندہ میں چھاپے مار رہی ہے۔ دربھنگہ میں دو مشتبہ افراد کے گھروں میں چھان بین جاری ہے۔ NIA Raid in Darbhanga

NIA Raid In Bihar
بہار میں این آئی اے کا چھاپہ
author img

By

Published : Jul 28, 2022, 12:00 PM IST

بہار: این آئی اے کی ٹیم نے پٹنہ میں ٹیرر ماڈیول کیس کے حوالے سے بہار کے کئی اضلاع میں بیک وقت چھاپے مارے ہیں۔ سب سے پہلے ٹیم صبح سویرے دربھنگہ NIA Raid In Darbhanga پہنچی جہاں سنگھواڑا تھانہ علاقے میں کئی ملزمین کے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس کے ساتھ ہی نالندہ ضلع میں بہار شریف کے سوہسرائے مہوا ٹولہ، لہری تھانے کے نادی موڑ اور بہار تھانہ کے گڑھپر محلہ میں بھی این آئی اے نے چھاپے ماری کی۔ اس دوران پولیس کی بڑی تعداد بھی یہاں موجود ہے۔ اس کے علاوہ این آئی اے موتیہاری اور پٹنہ میں کچھ مشتبہ افراد کے گھروں میں بھی چھان بین کی۔

دربھنگہ کے سنگھواڑا تھانہ علاقے کے شنکر پور کے رہنے والے محمد ذاکر کے بیٹے مستقیم اور اسی گاؤں کے ثناء اللہ عرف عاقب کے گھر پر چھاپہ مار کر تفتیش جاری ہے۔ وہیں این آئی اے کی ٹیم موتیہاری کے چکیہ کے کووان گاؤں میں واقع پی ایف آئی کے جنرل سکریٹری ریاض معروف عرف ببلو کے گھر کی تلاشی لے رہی ہے۔ اس معاملے میں وزارت داخلہ سے اجازت ملنے کے بعد اب این آئی اے نے تیزی سے جانچ شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.