ETV Bharat / state

New Bihar Governor بہار کے نئے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا

راجیندر وشواناتھ ارلیکر نے جمعہ کو راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں بہار کے 41ویں گورنر کے طور پر عہدے و رازداری کا حلف لیا۔ راج بھون کے راجندر منڈپ میں حلف برداری کی تقریب کے بعد ریاستی وزیر شراون کمار نے نئے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بہار کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔

New Bihar governor Rajendra Vishwanath Arlekar

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 6:41 AM IST

پٹنہ: بہار کے نئے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کی حلف برداری راج بھون کے راجندر منڈپ میں منعقد ہوئی۔ اس لمحے کا گواہ کئی معزز لوگ بنے۔ حلف برداری کے لئے سب سے پہلے راجندر وشواناتھ دہلی سے سیدھے پٹنہ پہنچے جہاں پٹنہ ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر اودھ بہاری چودھری، بہار قانون ساز کونسل کے اسپیکر دویش چندر ٹھاکر، وزیر مالیات وجے کمار چودھری کے علاوہ درجنوں وزرا استقبال کے لئے کھڑے تھے۔ راجندر وشواناتھ پہنچنے کے بعد تمام لوگوں کا خیرمقدم قبول کرتے ہوئے یہاں سے سیدھے راج بھون پہنچے۔ اس سے قبل بھی ارلیکر ہماچل پردیش کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

نئے گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر دراصل گوا کے رہنے والے ہیں۔ بہار سے قبل انہوں نے ہماچل پردیش کا چارج سنبھالا تھا۔ محکمہ جنگلات کے وزیر ماحولیات کے ساتھ ساتھ وہ گوا حکومت میں محکمہ پنچایتی راج کے وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ راج بھون کے احاطے میں منعقد حلف برداری تقریب میں وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ سمیت مختلف اہم سیاسی شخصیات موجود تھیں۔ حالانکہ جے ڈی یو نے بہار میں گورنر کی تبدیلی کے معاملے پر مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ جے ڈی یو لیڈر عبدالباقی نے کہا کہ بی جے پی صرف ان لوگوں کو گورنر بناتی ہے جو ان کے کل وقتی کارکن رہے ہوں۔ اب دیکھنا ہے کہ نئے گورنر اور عظیم اتحاد کے درمیان کیسا رشتہ رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.