ETV Bharat / state

این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کے لئے بی جے پی رہنما دہلی روانہ - امیدواروں کے نام فائنل

پٹنہ ایئرپورٹ سے دہلی جارہے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نیتانند رائے نے چراغ پاسوان پر خاموشی اختیار کر لی۔سشیل مودی اور منگل پانڈے نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار رکھی۔ کہا جارہا ہے کہ چراغ پاسوان 1 سے 2 دن میں فیصلہ لے سکتے ہیں۔

این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کے لئے بی جے پی رہنما دہلی روانہ

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 1:39 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں امیدواروں کے نام فائنل کرنے میں مصروف ہیں۔ امیدواروں کے ناموں کے اعلان سے قبل بہار کے دو بڑے اتحاد میں سیٹ تقسیم کو لے تنازع بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بدھ کے روز بہت سے رہنما اسی معاملے کو حل کرنے کے لئے پٹنہ ایئرپورٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے ۔کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا بھی پٹنہ ایئرپورٹ سے دہلی روانہ ہوئے۔

این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کے لئے بی جے پی رہنما دہلی روانہ

وہیں مرکزی وزیر نیتانند رائے، نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی اور وزیر صحت منگل پانڈے بھی این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی روانہ ہوگئے ہیں۔

پٹنہ ایئرپورٹ سے دہلی جارہے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نیتانند رائے نے چراغ پاسوان پر خاموشی اختیار کر لی۔سشیل مودی اور منگل پانڈے نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار رکھی۔ کہا جارہا ہے کہ چراغ پاسوان 1 سے 2 دن میں فیصلہ لے سکتے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے لئے یکم اکتوبر سے نامزدگی ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد انہدام کیس : تمام ملزمین بری

واضح رہے کہ ' بہار کے 243 اسمبلی حلقوں میں انتخابات اس بار 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو تین مرحلوں میں ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں، 12 اضلاع کی 71 اسمبلی نشستوں پر انتخابات کرانے کے لئے 31 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں 12 اضلاع کی 94 نشستوں پر ووٹنگ کے لئے 42 ہزار مراکز قائم کیے گئے ہیں اور تیسرے مرحلے میں 14 اضلاع میں 78 اسمبلی نشستوں کے لئے 33 ہزار 800 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.