ریاست بہار میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے، این ڈی اے اور عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ کا اعلان ابھی ہونا باقی ہے ، لیکن تمام رہنما اپنے اپنے نششتوں پر دعویداری پیش کرنے میں مصروف ہیں۔
اس دوران 'این سی پی' پارٹی کے قومی سکریٹری 'کے کے شرما' نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'آئین مخالف این ڈی اے کو شکست دینے کے لئے این سی پی عظیم اتحاد کی حمایت کریں گے۔
کے کے شرما نے کہا کہ این سی پی کو عظیم اتحاد میں 10 سے 15 نشستیں مل جاتی ہیں تو بہتر ہوگا۔ ویسے ہماری پارٹی 145 نشستوں کے لئے تیاری کر رہی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ قومی صدر کریں گے۔
اس موقع پر کے کے شرما نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'نتیش کمار کی 15 سالہ دور حکومت بالکل ناکام ثابت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلان سے قبل ہی جیتن رام مانجھی عظیم اتحاد سے الگ ہوگئے ہیں۔ جبکہ اوپیندر کشواہا بھی اسی راہ پر گامزن ہیں۔
وہیں سماج وادی پارٹی نے انتخابات میں عظیم اتحاد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ این سی پی نے بھی کچھ شرائط کے ساتھ حمایت کا دعوی کرنا شروع کردیا ہے۔